لندن (خصوصی رپورٹ)وہ دادے دادیاں اور نانے نانیاں جو پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں وہ ان عمر رسیدہ افراد کے مقابلے میں زیادہ جیتے ہیں جو دوسرے لوگوں کا خیال نہیں رکھتے۔ برطانوی ریڈیو کے مطابق ارتقا اور انسانی رویے کے مطالعے کے ایک معروف جریدے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق اگرچہ سارا وقت چھوٹے بچوں کا خیال رکھنے والے عمر رسیدہ افراد کی صحت پر اس ذمہ داری کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، تاہم اگر آپ کبھی کبھار بچوں کا خیال رکھتے ہیں تو اس سے آپ کی عمر زیادہ ہوتی ہے۔