تازہ تر ین

مقبول ترین سابق صدر انتقال کر گئے, اہم شخصیات کا اظہار افسوس

تہران(نیٹ نیوز) ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کر گئے ہیں، عمر 82سال تھی۔تفصیلات کے مطابق ہاشمی رفسنجانی کو دل کی تکلیف ہونے پرآج صبح تہران کے ایک ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔سابق ایرانی صدر مصالحتی کونسل کے سربراہ بھی تھے،وہ 1989تا 1997 تک ایران کے صدر رہے۔ وہ دو بار ایران کے صدر منتخب ہوئے،اس کے علاوہ ایک دفعہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر بھی رہے۔بطورِ صدر انہوں نے ایران میں سیاسی ترقی سے زیادہ معاشی ترقی پر زور دیا جس پر ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے ملک میں معاشرتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات سامنے آئے۔ہاشمی رفسنجانی 1988 میں ایران عراق جنگ کے آخری برس ایرانی افواج کے کمانڈر مقرر ہوئے اور انہوں نے ہی اس جنگ کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد قبول کی تھی۔1990 کے اوائل میں لبنان سے غیر ملکی مغویوں کی رہائی میں بھی رفسنجانی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ ہاشمی رفسنجانی اسلامی جمہوریہ ایران کے خالق آیت اللہ العظمیٰ امام خمینی کے ہم جماعت بھی رہے۔ 2005ء میں ہونے والے انتخابات میں موجودہ صدر محمود احمدی نڑاد کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں مطلوبہ اکثریت حاصل نہ ہوئی تو دوبارہ انتخاب ہوا جس میں احمدی نڑاد نے باسٹھ فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain