تازہ تر ین

دو ارب ڈالر کی پیشکش مسترد کردی, مگر کیوں؟

واشنگٹن( آن لائن ) امریکا کے نو منتخب صدرڈونلڈٹرمپ نے انکشاف کیاہےکہ انکے اماراتی دوست حسین سنجوانی نے دبئی میں سرمایہ کاری سے متعلق ڈیل کے لیے پچھلے ہفتے انہیں دوارب ڈالر کی پیشکش کی تھی مگرانہوں نے قبول کرنے سے انکارکردیا۔ڈونلڈٹرمپ نے امریکاکاصدرمنتخب ہونے کے بعدپہلی پریس کانفرنس کےموقع پر اپناکاروبار بیٹوں کوسونپ دیا۔ یہ انکشاف بھی کیاکہ صدارت کاعہدہ لینے کے سبب ہی انہوں نے اپنے عظیم اماراتی دوست حسین سنجوانی کی اہم پیشکش قبول نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے ہی مجھے انتہائی باکمال شخص حسین ڈاماک کی جانب سے جوکہ مشرق وسطیٰ میں عظیم ڈویلپرہیں اورمیرےدوست ہیں،انہوں نے دبئی میں 2ارب ڈالر کی ڈیل کرنےکی پیشکش کی مگرمیں نے انکارکردیا۔رئیل اسٹیٹ کاروبار کی عالمی سطح پر جانی پہچانی شخصیت حسین علی سنجوانی امیر ترین افراد کی فہرست میں 527? ویں نمبر پر ہیں تاہم امریکی میگزین فوربز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وہ تیسرے امیر ترین فرد ہیں۔وہ ڈاماک گروپ کے چیئرمین ہیں اور ان کی دولت کا تخمینہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے۔متوسط گھرانے میں آنکھ کھول کراپنی محنت کے بل بوتے پرارب پتی بننے والے حسین علی سنجوانی نہ صرف پاکستان کےدوست بلکہ مددگاربھی ہیں اورانکی اہلیہ کے بھی پاکستان میں عزیزمقیم ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے مئی 2014ئ میں ڈاماک کیساتھ مل کر عالمی گالف گراﺅنڈ تعمیر کرائی تھی۔اور 104پوش مکان بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ان کا پروجیکٹ ڈاماک پاکستانیوں میں بھی مقبول ہیں۔چیئرمین ڈاماک نے ٹرمپ کیساتھ ایک مشترکہ پراجیکٹ مسلمان مخالف ٹرمپ کے بیانات کے بعد روک دیا تھا۔سال نوکی پارٹی کےموقع پربھی ڈونلڈٹرمپ نے حسین سنجوانی اورانکے خاندان کوفلوریڈا مدعو کیاتھااور انکی خوب تعریف کی تھی۔ امریکی اخبارات میں یہ خبر آنے کے بعد مشرق وسطیٰ کے لوگ حیران ہوگئے تھے۔ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ حسین اورانکی پوری فیملی انتہائی اچھے لو گ ہیں جوآج شب دبئی سے یہاں آئے ہیں۔اوروہ اس منظرکودیکھ کرلطف اندوزہورہے ہیں۔سجوانی کا کہنا ہے کہ ان کیلئے ٹرمپ کے بچوں کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہو گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے حسین علی سنجوانی کو اپنی حلف برداری میں بھی خصوصی طور پر دعوت دیدی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain