ممبئی (خصوصی رپورٹ) بھارتی فلم انڈسٹری کے اہم ترین فلم فیئر ایوارڈز کی متعصب انتظامیہ نے پاکستانی فنکاروں کو ذلیل کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ پاکستانی فنکاروں فواد خان، راحت علی خان، قرة العین بلوچ اور عاطف اسلم کو فلم فیئر ایوارڈز کی مختلف کیٹیگریز میں نامزد کرکے بہترین پرفارمنس کے باوجود اپنے فنکاروں میں ایوارڈ بانٹ دیئے جبکہ پاکستانی فنکاروں کو جھنڈی کرا دی۔ فواد خان کو معاون اداکار کی کیٹیگری میں فلم ”کپور اینڈ سنز“ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور یہ ایوارڈ اسی فلم میں کام کرنے والے سینئر اداکار رشی کپور کو دے دیا گیا۔ راحت فتح علی خان کو فلم سلطان کے گیت ”جگ گھومیا“ جبکہ عاطف اسلم کو فلم رستم کے گیت ”تیرے سنگ یارا“ کے لیے بہترین میل سنگر کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا مگر یہ اعزاز عاطف اسلم کی نقل کرکے گانے والے ارجیت سنگھ کو پکڑا دیا۔ بہترین فیمیل سنگر کے لئے پاکستانی گلوکارہ قرة العین بلوچ نامزد تھیں مگر یہ ایوارڈ فلم سلطان میں ”جگ گھومیا“ گانے والی نیہا بھشین کو دے دیا گیا۔ عامر خان کو ”دنگل“ کے لیے بہترین اداکار جبکہ عالیہ بھٹ کو ”اڑتا پنجاب“’کے لیے بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔
بھارتی فلم فیئر انتظامیہ