نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے بغیر بھارت نامکمل ہے ۔ ایک تقریب میں 89 سالہ ایل کے ایڈوانی نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی میں پیدا ہوا تھا اور بچپن میں آر ایس ایس میں بہت متحرک تھا۔ جب بھی مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ کراچی اور سندھ اب بھارت کیساتھ نہیں ہیں تو میں دکھی ہو جاتا ہوں ۔ اس بات پر افسوس ہے کہ سندھ اور اس کا صوبائی دارالحکومت کراچی اب بھارت کا حصہ نہیں ہیں۔