لاس اینجلس(شوبزڈیسک) بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی ڈرامہ سیریل ”کوانٹیکو 2“ کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ادکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت امریکا میں مشہور ڈرامہ سیریل ”کوانٹیکو 2“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ گزشتہ روز ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے وہ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی اور رات تک انہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا۔واضح رہے اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ کے بعد امریکی ڈرامہ سیریل”کوانٹیکو“ میں جاندار اداکاری کے ذریعے ہالی ووڈ میں بھی شہرت حاصل کرلی اور جب کہ ڈرامہ سیریل میں جاندار اداکاری کے بعد انہیں اگلے سیزن اور ہالی ووڈ فلم ”بے واچ“میں کردار دیا گیا۔
