ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی عامر خان کی فلم دنگل میں گیتا پھوگٹ کا کردار اداکرنے والی سولہ سال کی کشمیری زائرہ وسیم کی محبوبہ مفتی سے ملاقات نے ہنگامہ کھڑا کردیا، ملاقات پر تنقید ہوئی تو زائرہ وسیم نے غیر مشروط معافی مانگلی جس پر بھارتی میڈیا میں زائرہ کی معافی پر تنقید شروع ہوگئی، تفصیلات کے مطابق دنگل گرل کو محبوبہ مفتی سے ملاقات اور انکی جانب سے کشمیری نوجوانوں کا رول ماڈل قراردینا مہنگا پڑگیا، زائرہ پر اتنی زیادہ تنقید ہوئی کہ اسے فیس بک اور ٹویٹر پر کھلا خط لکھنا پڑگیا، اور خط میں محبوبہ مفتی سے ملاقات پر کشمیری عوام سے معافی مانگ لی، دنگل گرل کا کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی وجہ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ ان سے معافی مانگتی ہیں، اس نے یہ بھی وضاحت کی کہ وہ کشمیری نوجوانوں کی رول ماڈل ہے ،وہ چاہتی ہے کہ کوئی اس کی پیروی کرے۔