تازہ تر ین

پسند کے ملبوسات کی خریداری کیلئے ”ڈریسنگ روم“ ایپلی کیشن متعارف

نیویارک ر (خصوصی رپورٹ)ملبوسات کی خریداری کے دوران پسند آنے والا لباس پہن کر خود کو دیکھنا لازمی ہوتا ہے ۔ اس مقصد کے لیے ریڈی میڈ کپڑوں کی دکانوں پر ڈریسنگ روم بنائے جاتے ہیں۔ یہ عمل پرمشقت بھی ہے اور اس میں وقت بھی لگتا ہے مگر اب ایک ایسی ایپلی کیشن آنے والی ہے جو ملبوسات کے خریداروں کو اس جھنجٹ سے بچا لے گی۔ملبوسات سے متعلق ایک امریکی کمپنی بہت جلد ایک ایسی ایپلی کیشن متعارف کرائے گی جس کی مدد سے خریدار ڈریسنگ روم استعمال کیے بغیر دیکھ سکیں گے کہ جس پوشاک میں انہیں دل چسپی ہے وہ ان پر کیسی لگتی ہے ۔DressingRoom کے نام سے بنائی جانے والی یہ ایپلی کیشن ملبوسات کی خریداری میں خریداروں کی بہت مدد کرے گی۔ خریدار کو پہلے مذکورہ کمپنی کا تیار کردہ کوئی لباس منتخب کرنا ہوگا پھر یہ ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے اس کے سامنے ڈیجیٹل مجسمہ اس کا منتخب کردہ لباس پہنے نمودار ہوگا اور خریدار کو پتا چل جائے گا کہ اس کا منتخب کردہ لباس اس پر کیسا لگتا ہے ۔DressingRoom نامی یہ ایپلی کیشن فیشن برانڈز کے لیے تھری ڈی مصنوعات بنانے والی ایک فرم اور گوگل کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے ۔یہ ایپلی کیشن بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی خریداروں کو ڈریسنگ روم میں جائے بغیر یہ جاننے میں مدد دے گی کہ کمپنی کی مصنوعات زیب تن کرکے وہ کیسے لگتے ہیں۔ خریدار اس ایپلی کیشن کے ذریعے ڈیجیٹل مجسمے کو چاروں طرف گھما کر مختلف زاویوں سے اپنا منتخب کردہ لباس دیکھ سکیں گے ۔صرف یہی نہیں، یہ ایپلی کیشن خریدار کے سامنے ایسے ملبوسات کی ایک بڑی تعداد بھی لائے گی جو خریدار کی جسمانی ساخت اور سائز سے مطابقت رکھتے ہوں۔ اس طرح خریدار کو لباس کے انتخاب میں مدد ملے گی۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے آن لائن شاپنگ کرنیوالوں کو ملبوسات کے انتخاب اور خریداری میں بہت آسانی ہوجائیگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain