اداکارہ میر اجس کا اصل نام ارتضیٰ رباب ہے زندگی کی نصف سنچری مکمل کرچکی ہے۔ 12 مئی 1967ءمیں پیدا ہونے والی میرا پورے 50 برس کی ہوچکی ہے۔ کمال یہ ہے کہ فلم انڈسٹری تقریباً بند ہونے کے باوجود ہنگامہ خیز زندگی گزار رہی ہے۔ 1996-97ءمیں اس کی فلم” کھلونا“ نے خاصی دھوم مچائی اگرچہ اس کی جذباتی اداکاری پرتنقید بھی ہوئی تاہم” کھلونا“ میں پرفارمنس پر اسے نگار ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے بعد جب فلم ”انتہائ“ آئی اس میں تو میرا نے انتہاءکردی۔ میڈیا میں میرا کے بیباک کردار پر خاصی تنقید ہوئی مگر اس فلم نے بھی اس کو نگار ایوارڈ دلوایا تاہم میرا کی فلم ”سلاخیں“ نے تو عالمی سطح پر دھوم مچا دی اور اس کی اداکاری کی تعریف بالی وڈ کے ہدایتکاروں تک بھی جاپہنچی جس کے نتیجے میں 2005ءمیں بالی وڈ کی فلم ”نظر“ میں بھی کام کیا۔ اس دوران میرا کو سیاست میںآنے کا شوق ہوا مگر پھر اچانک اس نے اپنا نام واپس لے لیا اور والدہ کو مخصوص نشستوں پر کھڑا کردیا مگر وہ صرف 100 ووٹوں سے ہار گئیں۔ ذاتی زندگی میں کبھی نوید نامی شخص سے شادی کا سکینڈل تو کبھی عتیق نامی شخص سے طلاق کا معاملہ عدالتوں میں گیا۔ آج کل ذاتی ہسپتال اور کھی فلم بنانے کی کوششیں کررہی ہیں اور ساتھ ساتھ ماہرہ خان سے بھی سردجنگ شروع کررکھی ہے۔