تازہ تر ین

بیٹے کے معاملے میں پریشان تھا ‘دلیپ صاحب نے کہا میں تمہارے ساتھ ہوں

قسط نمبر74
( مہیش بھٹ )
انہوں نے مسحور کن مسکراہٹ کے ساتھ میرا استقبال کیا اور میرا ہاتھ اس طرح تھام لیا جس طرح محض وہ ہستی تھامتی ہے جو آپ کو اپنا تصور کرتی ہے، اور اس چھونے کے عمل کے ذریعے انہوں نے مجھے وہ کچھ کہہ دیا جو کچھ الفاظ کبھی نہیں کہہ سکتے …اس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں، میں تمہارے کندھے سے کندھا ملا ئے کھڑا ہوں۔
وہ ایام میرے لئے تکلیف دہ ایام تھے اورایک مسئلے کی وجہ سے میرے بیٹے راہول بھٹ اورمیری زندگی جہنم بن چکی تھی …..یہی وجہ تھی کہ دلیپ صاحب میرے ساتھ ہمدردی کا اظہار کررہے تھے۔
اس دوران…. ایک نامور قانون دان دلیپ صاحب کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے کیلئے آن پہنچا…. اس نے مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ ہر کوئی ان کی درازی عمر اور سلامتی کیلئے دعا گو تھا …. دلیپ صاحب نے میری جانب اشارہ کرتے ہوئے اس سے کہا ….
میاں…. اس کی سلامتی کیلئے دعا کرو میری سلامتی کیلئے نہیں۔“ان کے الفاظ نے میری ہستی کو سرشار کردیا اور میری روح جھوم اٹھی…. یہ وہ نہیں تھا جو انہوں نے کہا تھا بلکہ انہوں نے اسے کیسے کہا تھا…. میں نے اچانک محسوس کیا کہ اب میں مزید تنہا نہ تھا۔
میں نے ان کی آنکھوں میں جھانکا اور مسکراتے ہوئے کہا ….
”نہیں دلیپ صاحب …. میں تنہا کیسے ہوسکتا ہوں جب آپ میرا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں…. میں نے یہ ہمت اور جرات آپ سے وراثت میں پائی ہے…. آپ اس راستے پر پہلے تن تنہا چل چکے ہیں…. اب اس راستے پر چلنے کی میری باری ہے“۔
میرے الفاظ ان کے دل کو لگے اور انہوں نے مجھے ایک مسکراہٹ عطا کی جو میں مرتے دم تک نہ بھولوں گا…. دلیپ صاحب کی میری یادداشتیں میرا بیش قیمت خزانہ ہیں جنہیں میں زندگی بھر عزیز رکھوں گا۔ درحقیقت انہوں نے مجھے اپنے آپ کو یہ باور کروانے میںمیری معاونت کی ہے کہ میں حقیقت میں کون ہوں مہربانی جناب…. آپ نے جس انداز سے میری زندگی کو سنوارا ہے اس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔
چندر شیکھر
دنیا دلیپ کمار کو انڈیا کے ایک عظیم ترین اداکار کے طور پر جان سکتی ہے…. میں انہیں عمدہ ترین بنی نوع انسان تصور کرتا ہوں…. میں عمر میں دلیپ صاحب سے ایک برس چھوٹا ہوں…. اگرچہ میں اپنے کیریئر کے ابتدائی برسوں میں ایک ممتاز شخصیت تھا…. لیکن انہوں نے جو مقام حاصل کیا میں اس مقام کے قریب ہونے کا بھی دعویٰ نہیں کرسکتا…. لیکن ان کے ساتھ اکٹھے کام کرتے ہوئے اپنے مقاصد کی معاونت کے حوالے سے ہر مرتبہ انہوں نے جو عزت اور مقام دیا بشمول فلم انڈسٹری کے ورکروں اور فنکاروں کو …. وہ آج بھی میرے دل کو گرماتا ہے۔
اس دور کے بہت سے آرزو مند ہیروز کی مانند میں بمبئی ٹاکیز کے چکر لگایا کرتا تھا اور میں انہیں وہاں پر دیکھتا تھا…. وہ خوبصورت اور دبلے پتلے ہوتے تھے…. وہ بڑی نرمی کے ساتھ بات کرتے تھے اور انگریزی اور اردو دونوں زبانیں روانی کے ساتھ بولتے تھے…. اشوک کمار جنہیں عام طور پر دادا مونی کہاجاتا تھا اور تمام تر انڈسٹری انہیں اسی نام سے پکارتی تھی…. وہ بھی کبھی کبھار وہاں پر شوٹنگ میں مصروف دکھائی دیتے تھے…. وہ دلیپ کمار کی جانب دیکھتے ہوئے پرسکون انداز سے ہمیں بتاتے تھے….
”اس کو دیکھو…. کھویا کھویا سا رہتا ہے اور چپ رہتا ہے…. ایک دن سب سے وڈا اسٹار ہوگا اور اس کا نام پوری دنیا میں پھیلے گا۔“
دلیپ صاحب نے جو کچھ بھی کیا اس کے حوالے سے ان کا نظریہ وہی رہا حتی کہ فلمی ستارے کے طور پر اپنا منصب پالینے کے بعد بھی ان کا نظریہ وہی رہا…. وہ خاموشی سے بیٹھ کر ہدایت کاروں …. اداکاروں اور ٹیکنیشنوں کو ان فلموں کے سیٹوں پر کام کرتے دیکھا کرتے تھے جو اسٹوڈیو میں شوٹ کی جارہی ہوتی تھیں۔ انہوں نے جو کام بھی کیا اس میں اپنا دل اور روح سمو کرکیا…. قومی مقاصد کے حصول کیلئے ہم نے کچھ ریلیاں نکالنے کا بندوبست کیا تھا اور ان کا اہتمام دلیپ صاحب نے کیا تھا۔
اس کی وجہ شہرت کمانا ہرگز نہ تھا بلکہ ان کے پیش نظر انسانی ہمدردی تھی…. خواہ یہ بہار کا قحط تھا یا مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں خشک سالی تھی (1960ءاور 1970ءکے عشروں میں)…. انہوں نے انڈسٹری کو باہم اکٹھا کرنے میں کوئی وقت ضائع نہ کیا اور فنڈز اکٹھے کرنے کیلئے میدان میں اتر آئے…. انہوں نے ہم سب کو تحریک دلائی…. ان کا بہترین دوست …. راج کپور…. ان کی مدد و معاونت کیلئے ہمیشہ موجود ہوتا تھا لیکن تمام معاملات کا بندوبست کرنا دلیپ صاحب کی ذمہ داری ہوتی تھی…. مجھے ایک موقع ہنوز یاد ہے جب اداکار جے راج اور دیگر اداکاروں کے علاوہ میں نے بھی کئی دنوں تک دلیپ کمار کی معاونت کی تھی اور انہوں نے 1967ءمیں مہاراشٹر کے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے ایک کرکٹ میچ منعقد کروانے کا بندوبست کیا تھا…. ( جاری ہے)

(جاری ہے)


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain