تازہ تر ین

کرن جوہر کا کرینہ کپورسے جھگڑا

ممبئی (خصوصی رپورٹ)بالی ووڈ کے ہدایت کار کرن جوہر اور اداکارہ کرینہ کپور خان کو بہترین دوست سمجھا جاتا ہے، تاہم ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، اور انہوں نے 9 مہینوں تک ایک دوسرے سے بات تک نہیں کی۔کرن جوہر نے اپنی کتاب”این انسوٹیبل بوائے“ میں اپنی زندگی کی کئی کہانیاں تحریر کیں، جن میں سے ایک کرینہ کپور خان کے ساتھ ہونے والی لڑائی کی بھی ہے۔کرن جوہر نے اس کتاب میں لکھا کہ کرینہ کپور خان کے ساتھ میرا پہلا مسئلہ اس وقت ہوا، جب اس نے بہت زیادہ معاوضہ طلب کیا اور اس کے بعد ہمارا جھگڑا ہوا، اس دوران فلم مجھ سے دوستی کروگی ریلیز ہوئی تھی، جسے کنال کوہلی نے ڈائیریکٹ کیا تھا، اس وقت کرینہ نے کہا کہ ادیتیہ چوپڑا کے اسسٹنٹ نے ایک فلاپ فلم بنائی، اب کرن جوہر کے اسسٹنٹ نکھل اڈوانی پر بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔44 سالہ کرن جوہر نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ ”مجھ سے دوستی کروگی“ کی ریلیز کے بعد میں نے کرینہ کو اپنی فلم” کل ہو نا ہو“ کی آفر کی اور انہوں نے مجھ سے اتنے پیسے مانگے جتنے شاہ رخ خان کو اس فلم میں دیے جارہے تھے، جس کے بعد میں نے انکار کرتے ہوئے معذرت کرلی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain