تازہ تر ین

عمران خان معافی مانگیں, اہم حکومتی شخصیت نے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان تین سال تک جھوٹ بولنے اور انتشار کی سیاست کرنے پر قوم سے معافی مانگیں، ان کی پٹیشن کے کتنے حصے عدالت میں پڑھ کر سنائے گئے جن پر پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل ہی پیش ہی نہیں کئے اور پٹیشن کے ان حصوں سے عمران خان خود اور ان کے وکیل پیچھے ہٹ چکے ہیں، وزیراعظم نے کسی بھی تقریر میں، چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر، جھوٹ نہیں بولا اور نہ ان میں کوئی تضاد ہے، نہ ہی وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدالت سے کسی قسم کا استثنیٰ نہیں مانگا، ایسا کرنا ہوتا تو وہ اس کیس کی مینٹینبلٹیکو چیلنج کرتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا اور عدالت عظمیٰ سے کہا کہ اس کیس کو سنا جائے، تمام عوام اور اراکین پارلیمنٹ پر جو قانون لاگو ہوتا ہے وہی قانون وزیراعظم پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پہلی پٹیشن میں کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو برطرف کردیا جائے کیونکہ انہوں نے ٹیکس چوری کی ہے، ان کی پٹیشن کے کتنے حصے عدالت میں پڑھ کر سنائے گئے جن پر پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل ہی پیش ہی نہیں کئے اور پٹیشن کے ان حصوں سے عمران خان خود اور ان کے وکیل پیچھے ہٹ چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان میڈیا پر کہتے رہے کہ وزیراعظم یوٹرن لے رہے ہیں اور انہوں نے عدالت سے استثنیٰ مانگا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدالت سے کسی قسم کا استثنیٰ نہیں مانگا ہے اور اگر ایسا کرنا ہوتا تو وہ اس کیس کی مینٹینبلٹی کو چیلنج کرتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا اور عدالت عظمیٰ سے کہا کہ اس کیس کو سنا جائے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اگر استشنیٰ مانگا ہوتا تو سپریم کورٹ میں آج یہ کیس نہ سنا جارہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ استثنیٰ مانگنا اور عدالتی سٹے آرڈر کے پیچھے چھپننا عمران خان کا وطیرہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain