تازہ تر ین

گوادر کے 10طلباءکو چین بھجوانے کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چار صوبوں،آزاد کشمےر اورگلگت بلتستان پر مشتمل ہے اوراس مےں بسنے والے 20کروڑ عوام باہمی اخوت اوربھائی چارے کے رشتے مےں بندھے ہےں۔اس بات مےں کوئی شبہ نہےں کہ بلوچستان کے ساتھ زےادتی ہوتی رہی ہےںتاہم بلوچستان کے اندربھی گورننس کے معاملات ہےں اورےہ صوبائی حکومت کا معاملہ ہے اور وزےراعلیٰ ثناءاللہ زہری اس حوالے سے پوری کوشش کررہے ہےں ۔سی پےک اگرچہ پورے پاکستان کا عظےم منصوبہ ہے تاہم اس سے سب سے زےادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔چےن سی پےک کے تحت پاکستان مےں 52ارب ڈالر کی سرماےہ کاری کررہا ہے ۔اس خطےر رقم سے بلوچستان سمےت پورے پاکستان مےں منصوبے لگ رہے ہےں ۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہارآج ماڈل ٹاو¿ن مےں منعقدہ تقرےب کے دوران پنجاب کے دور ے پر آئی جمعےت المحسنات انٹرکالج کوئٹہ اوربلوچستان کے دےگرغےر سرکاری تعلےمی اداروںکی طالبات اوراساتذہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔وزےراعلیٰ نے بلوچستان کی طالبات اوراساتذہ کو لےپ ٹاپ دےئے اورگوادر سے تعلق رکھنے والے 10طلبا و طالبات کو پنجاب حکومت کے اخراجات پر چےنی زبان سکھانے کےلئے چےن بھجوانے کا اعلان کےا ۔پنجاب حکومت نے 2010ءکے قومی مالےاتی اےوارڈ کی منظوری مےں بلوچستان کی ضرورےات پوری کرنے کےلئے اپنے حصے کی قربانی دی اور11ارب روپے سالانہ بلوچستان کو دےئے اوراب تک پنجاب اس مد مےں 66ارب روپے فراہم کرچکا ہے ۔انہوںنے کہا کہ نےشنل فنانس اےوارڈ2010ءےقےنا اس وقت کی وفاقی اورچاروں صوبائی حکومتوں کاعظےم الشان کارنامہ ہے اور ےہ تارےخی کارنامہ لاہور مےں ہوا جبکہ اس اےوارڈ پر دستخط گوادر مےں ہوئے۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے طلبا و طالبات کے سوالات کے جواب دےتے ہوئے کہا کہ کرپشن پاکستان کی ترقی مےں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اگر آج کوئی بچہ تعلےم سے محروم ہے ےا لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولت مےسر نہےں تو اس کی بڑی وجہ بھی کرپشن ہی ہے۔دنےا مےں کہیں بھی اگرچہ کرپشن فری سوسائٹی موجود نہےں ۔کرپشن اےک کےنسرہے۔70برس کے دوران کرپٹ حکمرانوں نے بلاامتےاز اربوں روپے کے قومی وسائل بے دردی سے لوٹے ہےں۔مارشل لاءکی حکومتےں ہوں ےاسوےلےن،کئی سو ارب کے ڈاکے ڈالے گئے ہےںاورغرےب قوم کی جےب بے دردی کے ساتھ کاٹی گئی ہے۔اگرچہ سب بددےانت نہےںلےکن اس کے باوجودکرپشن کے کےنسر نے ملک کی بنےادوں کو ہلاکر رکھ دےا ہے ۔ کرپٹ حکمرانوں نے غرےب قوم کی جےبوں پر ڈاکہ ڈالااور اربوں روپے کے قومی وسائل بے دردی سے لوٹے۔چاہے کوئی سےاستدان ہے ےا بےورکرےٹس ےاملک کی ترقی سے وابستہ ادارے ےا افراد سب نے ملکرملک کو اس نہج پر پہنچاےا ہے ۔گزشتہ 70سالوں سے کرپشن نے ملک مےں پنجے گاڑ رکھے ہےں۔ جو لوگ خود کو پارسا کہتے ہےں اورکرپشن کے حوالے سے لےکچرز دےتے ہےں انہوںنے سےاسی بنےادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کروارکھے ہےں۔ان کے پاس گاڑےاں بھی موجود ہےں ، عالےشان محلات بھی ہےں ، ان کی آف شور کمپنےاں بھی ہےں اورکارخانے بھی ہےں۔اس کے باوجود ان عناصر نے قرضے معاف کروائے ہےںاوران کی تضاذ بےانی پر خون کھولتاہے ۔وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں کرپشن کے خاتمے کےلئے ٹھوس اقدامات کےے گئے ہےں اورگزشتہ تےن برسوں کے دوران کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے ہمارے انڈکس مےں بہتری آئی ہے جس کی عالمی ادارے بھی گواہی دے رہے ہےں ۔ کرپشن کے خاتمے کےلئے پوری قوم کو اپنا کرادارادا کرنا ہے ۔بالخصوص اشرافےہ کی بنےادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردارادا کرے۔انہوںنے کہا کہ اشرافےہ جس مےں سےاستدان، جج،جرنےل ،بڑے صنعت کار،بےورکرےٹ اورتاجر شامل ہےں۔انہوں نے اپنی ذمہ دارےاں پوری نہےں کیں اورپاکستان کے عوام کی توقعات پر پورانہےں اترے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کے چار ڈویژن ہیڈکوارٹرز میں سہولت مراکز برائے اوورسیز پاکستانیز کے قیام کی منظوری دی ہے جہاں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کیلئے تھانے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ڈیسک بنائے جائیں گے۔ یہ سہولت مراکز ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژنوں میں بنائے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان ڈویژنوں میں سہولت مراکز کے قیام کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔ وہ گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدار ت کر رہے تھے جس میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کیلئے کئے گئے اقدامات اور کمیشن کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستان کے عظیم سفیر ہیں اور ان کو درپیش مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کمیٹی کے اجلاس میں بعض محکموں اور اداروں کے متعلقہ حکام کی شرکت نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تمام متعلقہ افسران خود اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے اجلاس میں شریک ہوں اور مجھے اس ضمن میں کوئی شکایت نہیں آنی چاہیئے۔ ڈسٹرکٹ کمیٹیو ںکے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے بھی جامع میکانزم بنایا جائے۔ کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے ادارے کی کارکردگی اور دیگر اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر رانا مشہود احمد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے میں کھیلوںکے فروغ کیلئے کابینہ کمیٹی برائے سپورٹس تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے اور اس کمیٹی کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری بھی دی ہے۔ کابینہ کمیٹی فیصلے کرنے میں مکمل بااختیار ہوگی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فیصلے کرنے کی مجاز ہوگی اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بھی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ضلع کی سطح پر سپورٹس کنسلٹنٹس اور مختلف کھیلوں کے کوچز بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی اور اس ضمن میں بھرتی کے عمل کیلئے نہایت شفاف طریقہ اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے سپورٹس کے مختص کردہ کوٹہ پر بھی سوفیصد عملدرآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مختص کردہ سپورٹس کوٹے پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں سے جواب طلبی کی جائے گی۔ وہ گزشتہ روز یہاں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبے میں نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس ضمن میں ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے سپورٹس کی تشکیل سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس انڈومنٹ فنڈ میں ایک ارب روپے کا اضافہ کرکے اسے ایک ارب 30 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کا نام روشن کرنے والے سابق کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں اور ہم ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ انڈومنٹ فنڈ سے سابق کھلاڑیوں کو وظائف دیئے جائیں گے۔ انہوں نے سپورٹس اکیڈمیاں بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام 9 ڈویژنوں میں سپورٹس اکیڈمیاں بنانے کا جائزہ لیا جائے اور رپورٹ پیش کی جائے۔صوبائی وزراءجہانگیر خانزادہ، سید علی رضا گیلانی، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، رکن قومی اسمبلی شیزہ فاطمہ خواجہ، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب حنیف عباسی، ہاکی کے سابق اولمپیئن اختر رسول، سابق کرکٹر انتخاب عالم، متعلقہ سیکرٹریز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مصری شاہ میں ایک گھر کے اندر آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلی نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعلی نے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain