تازہ تر ین

پاکستان دنیا کا محفوظ ترین ملک بن گیا

ڈیووس(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام دیرینہ تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے، سوئٹزرلینڈ کی این ایس جی کی رکنیت کے حوالہ سے سوچ قابل تعریف ہے، ہمیں توقع ہے کہ این ایس جی کا اہم حصہ ہونے کے ناطے سوئٹزرلینڈ اپنے اس اصولی مو¿قف کو برقرار رکھے گا، پاکستان کی سلامتی براہ راست افغانستان میں امن و استحکام سے جڑی ہوئی ہے، پاکستان افغانیوں کی اپنے امن اور مفاہمتی عمل کی حمایت اور اس ضمن میں سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو عالمی اقتصادی فورم کے 47 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر سوئس کنفیڈریشن کی صدر ڈورس لتھ بارڈ کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیراعظم ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں اس عالمی فورم میں شرکت کیلئے موجود ہیں جہاں وہ عالمی رہنماﺅں اور دنیا کی چوٹی کی کارپوریٹ کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں اور انہیں پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کی صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان اور سوئٹزرلینڈ نے باہمی مفاد کیلئے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو کہ باہمی تعاون، ہم آہنگی اور اعتماد پر مشتمل ہیں۔ پاکستان مختلف شعبوں میں سوئٹزرلینڈ کے ساتھ باہمی شراکت داری کو بڑھانا چاہتا ہے، سوئٹزرلینڈ پاکستان کا ایک دوست اور اہم تجارتی و سرمایہ کار شراکت دار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کا این ایس جی کی رکنیت کے حوالہ سے غیر امتیازی اور معیار کی بنیاد پر رکنیت کی سوچ قابل تعریف ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ این ایس جی کا اہم حصہ ہونے کے ناطے سوئٹزرلینڈ اپنے اس اصولی مو¿قف کو برقرار رکھے گا بالخصوص جب وہ اس سال کے بعد اس گروپ کی صدارت سنبھالے گا۔ سوئس صدر نے کہا کہ ان کے ملک کا نیوکلیئر سپلائر گروپ پر مو¿قف غیر امتیازی اور اصولوں کی بنیاد پر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان افغانیوں کی اپنے امن اور مفاہمتی عمل کی حمایت اور اس ضمن میں سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کی سلامتی براہ راست افغانستان میں امن و استحکام سے جڑی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان تین دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، ہم اس وقت بھی 15 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں اور اتنے ہی دستاویزات کے بغیر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی پائیدار وطن واپسی کیلئے افغانستان میں سازگار ماحول ضروری ہے۔ سوئس صدر نے 30 لاکھ افغان مہاجرین کو اپنی سرزمین پر پناہ دینے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے فروغ کیلئے اپنا کردار جاری رکھنا چاہئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل کا پرامن اور دوستانہ حل چاہتا ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں حال ہی میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات اور بھارتی قابض افواج کی جانب سے بالخصوص برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس صورتحال کی سنگینی کا نوٹس لینا چاہئے اور بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے انسانی حقوق کا احترام کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔ وزیراعظم نے سوئس ایشیئن چیمبر آف کامرس، سوئس گلوبل انٹرپرائز اور سوئس بزنس کونسل کی پاکستان کیلئے سوئس بزنسز ہاﺅسز متعارف کرانے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سوئس حکومت کی جانب سے پاکستانی طلباءکو سوئٹزرلینڈ کی سرکاری یونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویٹ سکالرشپ کی پیشکش کو سراہا۔ سوئس صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کو پاکستان کی مختلف چیلنجوں کے باوجود معیشت میں تیز ترین ترقی پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان درست سمت پر گامزن ہے اور وہ نواز شریف کی حکومت کی جانب سے پاکستان اور خطہ کے استحکام کے فروغ کیلئے اقتصادی نقشے کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوئس کمپنیاں پاکستان میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں جو کہ ایک مثبت اور سازگار ماحول کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ ہائی©ڈرو پاور پراجیکٹ میں کام کرنے پر تیار ہے۔ واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے اعتبار سے پانچواں ملک ہے اور وہ گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، کئی سوئس کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں، یہ کمپنیاں زیادہ تر کراچی میں ہیں اور 12 ہزار سے زائد افراد کو ملازمت فراہم کر رہی ہیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ملک میں اصلاحات کے جامع ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، دہشتگردی ، معاشی بدحالی، اور بجلی کی کمی جیسے چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایاہے، حکومت نے تین سال کی مختصر مدت میں معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے، یہاں ڈیووس میں ومپل کام کے گروپ چیف جین چارلی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے، وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ حکومت نے تین سال کی مختصر مدت میں معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے، ہم اصلاحات کے جامع ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی ، معاشی بدحالی اور بجلی کی کمی جیسے چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا ہے، اس موقع پر جین چارلی نے کہا کہ تعلیم اور فنی مہارت کے شعبوں میں سرکاری و نجی شراکت داری کے خواہشمند ہیں، پاکستان نے ایمرجنگ مارکیٹ میں نمایاں حیثیت حاصل کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ ومپل کام پاکستان میں نئی مصنوعات متعارف کرانا چاہتی ہے ، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام ہے، وزیراعظم نے لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹ ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کے میو اسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹس ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے تحقیقاتی اداروں کو حکم دیا ہے کہ اس گھناو¿نے کاروبار میں ملوث افراد اور ڈاکٹرز کی مکمل چھان بین کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج تحقیقاتی اداروں نے میو اسپتال میں چھاپہ مارنا تھا لیکن پتہ چلا کہ وہاں موجود تقریبا 500 اسٹنٹس پہلے ہی غائب کر دیئے گئے۔ دوسری جانب ایف آئی اے رپورٹ کی تیاری شروع کر دی ہے، ڈی جی ایف آئی اے یہ رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کریں گے اور پھر یہ رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی،وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک نئی پرکشش منزل ہے،وہ عالمی اقتصادی فورم کے 47ویں اجلاس کے موقع پر سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزوینالز سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کررہے تھے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ریکوری قابل ذکر ہے اور اس کے تمام اقتصادی اشاریے مثبت ہیں، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزوینالز نے کہا کہ پاکستان سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا اہم پارٹنر ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک چینی بینک کے ساتھ کام کررہاہے۔چیف ایگزیکٹو پراکٹراینڈگیمبل ڈیوڈ ٹیلر نے بھی وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی ، چیف ایگزیکٹو پراکٹراینڈ گیمبل ڈیوڈ ٹیلر نے کہا کہ پاکستان ماضی کے مقابلہ میں مکمل طور پر مختلف ملک ہے اور وہ دنیا بھر کے کاروباری طبقہ کیلئے ایک پرکشش مقام ہے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سویڈن کے وزیر اعظم سٹیفن لوف ون نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا اور وزیر اعظم نواز شریف نے سٹیفن لوف ون کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد نواز شریف سے سری لنکا کے وزیراعظم رینیل وکرما سنگھے نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں وقت کے ساتھ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں، جنوبی ایشیا میں امن اور تعاون کا فروغ پاکستان کی شدید خواہش ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain