سان ڈیاگو(خصوصی رپورٹ)جہاں ورزش کے بے شمار فوائد ہیں وہیں اب نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ورزش جسم کے کسی حصے میں جلن اور سوزش کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے ۔امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے اپنی ایک رپورٹ ایک طبی جرنل میں شائع کرائی ہے ، جس میں بتایا ہے کہ روزانہ 20 منٹ کی ورزش بھی آپ کے لیے کرشماتی اثررکھتی ہے ۔ماہرین کے مطابق 20 منٹ کی مسلسل ورزش جسمانی جلن اور سوزش کو کم کرتی ہے ۔ اگرچہ جسم میں سوزش و جلن معمول کی بات ہے لیکن اس کی زیادتی موٹاپے ، ذیابیطس، امراضِ قلب ، گنٹھیا اور دیگر خطرناک امراض کی وجہ بھی بن سکتی ہے ۔