لندن (نیٹ نیوز) برطانوی شہریوں کی کھانے کی عادات سے متعلق ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نصف برطانوی شہری ناشتہ نہیں کرتے۔ ایک تہائی کہتی ہے ناشتے کیلئے وقت ہی نہیں ہوتا۔ رپورٹ کے مطابق 25ملین شہری روزانہ کا ناشتہ چھوڑ رہے ہیں۔ 2012ءسے اب تک ناشتہ چھوڑنے کی عادت میں 120فیصد اضافے کا ذمہ دار مصروف زندگی‘ کام کے دباﺅ‘ بے چینی اور وقت کی کمی کو ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ناشتہ چھوڑنے کا رجحان زیادہ تر 16تا 24سال کے نوجوانوں میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق صحت بخش ناشتے جیسے دلیہ‘ فائبر اور پروٹین سے دن اچھا گزارا جاسکتا ہے۔