تازہ تر ین

تعلیم ترقی ،خوشحالی اور کامیابی کی کنجی …. شہباز شریف کا اہم اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے، ایجوکیشن رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم ترقی، خوشحالی اور کامیابی کی کنجی ہے۔ انتہاپسندی، غربت اور بیروزگاری جیسے مسائل کا حل بھی فروغ تعلےم مےں مضمر ہے۔ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور گزشتہ ساڑھے آٹھ سال میں تعلیم کی روشنی عام کرنے کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ترقی و خوشحالی کے سفر کےساتھ ملک و قوم کے مستقبل کوتابناک بناناہے۔ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں بلکہ سودمند سرمایہ کاری ہے اور اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت نے پہلے بھی دل کھول کر وسائل فراہم کےے ہےں اورآئندہ بھی جتنے وسائل درکارہوںگے مہےا کرےں گے۔پنجاب حکومت نے کم وسیلہ خاندانوں کے ہونہاربچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس کے ذریعے ہزاروں پیف سکالرز تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔اس تعلیمی فنڈ سے اب تک ایک لاکھ 75 ہزار طلبا و طالبات کو وظائف دیئے جاچکے ہیں جبکہ مارچ میں یہ تعداد 2 لاکھ ہو جائےگی اوراس فنڈ کا حجم 20ارب روپے ہوجائے گااورےہ برصغےرکاسب سے بڑا تعلےمی فنڈہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا شمار ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے اور یہ ادارہ معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے وسائل نہ رکھنے والے ہونہار طلبا و طالبات کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کرکے شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے انڈومنٹ فنڈ کیلئے 10 کروڑ روپے دےنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 15 ویں سالانہ کانووکیشن 2017 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ کالج ےونےورسٹی لاہور سے پی ایچ ڈی ،اےم فل اور اےم اےس کرنے والے طلباءو طالبات مےں ڈگریاں اور مختلف شعبوںاور ہم نصابی سرگرمےوں میں نماےاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات مےں گولڈ مےڈلز اوراسناد تقسےم کےں۔وزےراعلیٰ نے پی ایچ ڈی ،اےم فل اور اےم اےس کرنے والے طلباءو طالبات اور مختلف شعبوںاورہم نصابی سرگرمےوں میں نماےاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں اور آپ سے قوم کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ مجھے ایک بار پھر اس عظیم درس گاہ میں آنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ یقینا یہ ایک بڑا عظیم تعلیمی ادارہ ہے جو قوم کے بچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم دے رہا ہے۔ تعلیم کے فروغ میں مصروف عمل ادارے اور افراد معاشی ترقی و خوشحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور اس نیک مقصد کیلئے ان کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ قائم کرکے حصول تعلیم کا خواب رکھنے والے غریب گھرانوں کے بچوں اور بچیوں پر اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے دروازے کھول دیئے ہیں اور اس فنڈ سے انتہائی غریب گھرانوں کے ذہین بچے اور بچیاں معروف ملکی و غیرملکی یونیورسٹیوں میں اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں۔ 2008ءمیں 2 ارب روپے سے قائم کئے گئے اس تعلیمی فنڈکا حجم 20 ارب روپے تک پہنچ جائے گااور اس فنڈ سے تعلیم مکمل کرنے والے پیف سکالرز ڈاکٹرز، انجینئرز، بینکرز، سائنسدان اور ماہرےن معیشت بن کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ برس اس فنڈ مےں چار ارب روپے کی خطےر رقم فراہم کی،اگر ےہ فنڈ 1947ءسے قائم کےا جاتا تو آج کروڑوں بچے و بچےاں اس اربوں روپے کے فنڈ سے تعلےم حاصل کرچکے ہوتے لےکن اب بھی وقت ہمارے ہاتھ مےں ہے اورےہ نوجوان قوم کا قےمتی اثاثہ ہےں اورمےرا اےمان ہے کہ نوجوان پاکستان کو صحےح سمت مےں ڈالےں گے اورپاکستان کی تقدےر بدل دےں گے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ےونےورسٹی لاہوراوراس طرح کے دےگر تعلےمی ادارے جوفروغ تعلےم کےلئے مثالی کام کررہے ہےں ان کی حوصلہ افزائی کےلئے پنجاب حکومت کے ہر طرح کے وسائل حاضر ہےں ۔ماضی مےں تعلےم کے نام پر زبانی جمع خرچ کےاگےا جس سے تعلےمی نظام گراوٹ کا شکار ہوالےکن اب وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت ملکر تعلےم کے شعبے پر بھر پور توجہ دے رہی ہےںاورہم اپنا پےٹ کاٹ کرفروغ تعلےم کےلئے وسائل دےں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک ایسے علیحدہ وطن کیلئے قربانیاں دی تھیں جہاں انصاف کا بول بالا ہو، قانون کی حکمرانی ہو اور سب کو بلامتیاز رنگ و نسل آگے بڑھنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔پاکستان اس لئے بنا تھا کہ ےہاں مساوات ہوگی اورانصاف کا ڈنکا بجے گا لےکن بدقسمتی سے 70برس کے دوران ےہ نہےں ہوا اور پاکستان جوہر پاکستانی کےلئے بنا تھا وہاں پر کچھ اورہی کھےل کھےلا جاتا رہا۔ گزشتہ 70 سالوں میں اس وطن عزیز کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے لیکن اب ہمیں ماضی کی غلطیوں پر رونے دھونے کی بجائے محنت، امانت اور دیانت کو شعار بنا کر آگے بڑھنا ہے اور پاکستان کو بین الاقوامی برادری میں باوقار مقام دلانا ہے اور اس مقصد کے حصول کا واحد راستہ تعلیم کا فروغ ہے اور اس نیک مقصد کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔وسائل کو یکجا کرکے علم کی کرنیں ملک کے کونے کونے میں بکھیرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طورپرٹےک آف کررہا ہے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ مےںبھی بے مثال کامےابےاں ملی ہےں اور آج پاکستان اس مقام پر کھڑا ہے جس کا راستہ ترقی اورخوشحالی کی جانب جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا مفاد سب سے مقدم ہے اورہم سب ملکر پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ کرےںگے اورملک کو عظےم بنائےں گے۔انہوںنے کہا کہ آج مےں جو کچھ بھی ہوں اس مےں مےرے قابل احترام اساتذہ کی محنت کا بہت ہاتھ ہے جنہوںنے ہمےں احترام انسانےت کا سبق دےا۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں فروغ تعلیم اور ادارے کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات پر وائس چانسلر پروفےسر ڈاکٹر حسن امےر شاہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مختصر عرصے مےں موجودہ وائس چانسلر نے ادارے کی بہتری کےلئے شاندار کام کےا ہے اور یقینا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنانماےاں مقام حاصل کرے گی۔انہوںنے کہا کہ وائس چانسلر نے اپنی تقرےر مےں جس پی سی ون کاذکرکےا ہے کہ وہ منظور نہےں ہوا مےں اس کاخود جائزہ لوں گا اوراس ضمن مےں جو وقت ضائع ہوا ہے اس کا ازالہ کےا جائے گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ےونےورسٹی لاہور کے انڈومنٹ فنڈ کےلئے اعلان کےے جانے والے 10کروڑ روپے رواں ہفتے کے اختتام تک ادارے کے اکاو¿نٹ مےں منتقل کردےئے جائےں گے اورانڈومنٹ مےں10کروڑ روپے کے اضافے سے کم وسےلہ خاندانوں کے مزےد ذہےن بچے و بچےاںاعلی تعلےم حاصل کرےں گے اورملک و قوم کی خدمت کرےں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور کا سارا عملہ فارغ کرکے نئے لوگ تعینات کردیے جبکہ لیبارٹری کیلئے توسیعی منصوبے کی بھی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق دل کے مریضوں کو جعلی سٹنٹ لگائے جانے کے معاملے پر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری مکمل طور پر ناکام رہی جبکہ دیگر ادویات کی جانچ کرنے میں بھی عملے نے کاہلی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں دا? پر لگ گئیں۔ عملے کی غفلت سامنے آنے پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیا اور لیبارٹری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معین سمیت پورے عملے کوفارغ کرکے نیا عملہ تعینات کردیا۔ پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے نئے ڈائریکٹرہوں گے جبکہ دیگر عملہ بھی پنجاب فرانزک ایجنسی سے تربیت یافتہ ہے، نئے عملے کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھی بھجوایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا پرانا عملہ معیاری ادویات کی فراہمی میں رکاوٹ بنا جس کے باعث انہیں فارغ کرکے نیا عملہ تعینات کردیا ہے۔ نیا عملہ تعینات کرکے نئی بنیاد رکھ دی اور ماضی کا گلا سڑا اور کرپشن زدہ نظام دفن کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ معدنیات کی تنظیم نو اور پائیدار بنیادوں پر مائننگ سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-ای وائی کنسورشیم کے کرسچن میون(Mr. Christian Mion) کی قیادت میں فرانس ، کینیڈا، مشرق وسطی اور جنوبی افریقہ کے مائننگ سیکٹر کے ماہرین نے بھی اجلاس میں شرکت کی-اجلاس میں محکمہ معدنیات کی تشکیل نو اور مائننگ سیکٹر کی بہتری کے حوالے سے مختلف سفارشات اور تجاویز پر غور و خوض کیا گیا- وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور معدنی وسائل کو بروئے کار لا کر قومی معیشت کو مضبوط اور پاکستان کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے -بدقسمتی سے ماضی میں ان معدنی وسائل سے استفادہ نہیں کیا جا سکا-انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کو جدیدخطوط پر استوار کئے بغیر یہ مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا – مائننگ ٹیکنیکل عمل ہے جسے ٹیکنیکل اور پروفیشنل انداز میں آگے بڑھانا ہے – محکمہ معدنیات میں پروفیشنل اور ٹیکنیکل افراد کی ضرورت ہے – محکمہ معدنیات کو غار کے دور سے نکال کر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا وقت آگیا ہے -انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مائننگ سیکٹر کے فروغ کیلئے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اوران کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھاکر ادارے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا-وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ محکمے کی تنظیم نو اور مائننگ سیکٹر کی بہتری کیلئے آئندہ چار ہفتوں میں مربوط پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے- انہو ںنے کہا کہ پنجاب حکومت مختلف منصوبوں میں بین الاقوامی ماہرین کی مشاورت اور تجربے سے استفادہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے -پنجاب کے معدنی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع موجودہیں اور پنجاب میں ہر سطح پر شفافیت کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے -بدقسمتی سے ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں مائننگ سیکٹر میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اورمائننگ کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ایک ایسے شخص کو دیاگیا جو اس کی مہارت بھی نہیں رکھتا تھا- پنجاب حکومت نے اس حوالے سے تین سال تک عدالت میں کیس لڑا اور عدالت نے فیصلہ پنجاب حکومت کے حق میں دیا – انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے حوالے سے شفاف طریقے سے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے-مائننگ سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں – بین الاقوامی ماہرین نے محکمہ معدنیات کی تنظیم نو اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تفصیلی بریفنگ دی- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام صرف اپنے مسائل کا حل اور ملک کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں-مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے اور باشعور عوام سیاسی تماشا لگانے والوں کی منفی سیاست سے لا تعلق ہو چکے ہیں – انہو ںنے کہا کہ شفافیت ، خدمت اور دیانت کے سامنے الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور باشعور عوام جان چکے ہیں کہ ذاتی مفادات کی خاطر کون ترقی کاتیز عمل روکنا چاہتے ہیں – انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے اورپاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتے- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain