لاہور(کلچرل رپورٹر ) پروڈیوسرسہیل خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو بھارت کی بجائے پاکستانی فلموں کی فکر ہونی چاہیئے کیونکہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہمارامسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ چندافراد کی حمایت کے لئے کمیٹی تو بنادی گئی لیکن پاکستان فلم انڈسٹری کے مسائل کے لئے آج تک کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ماضی میں بھی وزارت کامرس اور دوسرے اداروں کی آشیربادسے جعلی دستاویزات پر بھارتی فلموں کو این اوسی جاری ہوتے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سہیل خان نے کہا کہ اب پاکستان میں مقامی فلم ساز کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کررہے ہیں لیکن ایک بار اگر سینما مالکان نے بھارتی فلموں کو ترجیح دی تو مقامی فلموں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے سرمایہ کاری بھی متاثرہوگی۔