تازہ تر ین

مخالفین کاکچا چھٹا جلد عوام کے سامنے ہو گا ….

ملتان (رپورٹنگ ٹیم) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ الزامات لگانے والوں کے اپنے معاملات الجھے ہوئے ہیں ¾ دنیا کوجلد پتہ چلے گا کہ دوسروں کو گالیاں دینے والے شخص کا اپنا کردار کس طرح کا ہے ¾ترقی کی سمجھ بوجھ نہ رکھنے والے دھرنوں کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ¾سیاستدان صرف تقریروں اور کھانوں اور ناشتوں کےلئے نہیں ہوتے، اب سیاست بدل چکی ہے ¾ جو کام کرے گا وہی رکے گا ¾کسی نے نیا پاکستان دیکھنا ہے تو ملتان آ جائے ¾ میٹرو کا جال جتنا پھیلے گا، عوام کو اتنی ہی سہولیات میسر آئیں گی ¾رواں سال 10 ہزار میگاواٹ بجلی ہمارے سسٹم میں داخل ہوگی ¾اگلے سال لوڈشیڈنگ زیرو ہوگی ¾جلد ہی ملتان میں نیشنل ہیلتھ انشورنس اسکیم آنے والی ہے جس سے غریبوں کے علاج معالجے میں مدد ہوسکے گی۔ منگل کو ملتان میٹرو بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ ہم کوئی سیاست کرنے کےلئے نہیں آئے بلکہ ملتان کی عوام کی خدمت کےلئے اور آپ کو آپ کا حق میٹرو کا تحفہ دینے آئے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ترقی کا راستہ روکنے دھرنا دینے ، تخریب کاری اور عوام کو گمراہ کر نے کے لئے نہیں بلکہ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے آئی ہے ، نیا پاکستان بنانے والے ملتان میں آکر نیا پاکستان دیکھیں ، میڈیا میں الزامات لگانے والوں کے الزامات کا کوئی سر پاﺅں نہیں ہے ،جلد ہی تنقید کرنیوالوں کھچے چٹھے عوام کے سامنے عیاں ہوجائینگے ، عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہوسکتا، ملک میں دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ، بھاشا ڈیم کے لئے 110ارب کی زمین خرید لی ہے ، اگلے سال تک لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی، سیاستدانوں کو تقریروں اور کھانے پینے کے علاوہ غریب عوام پر بھی توجہ دینی چاہیے ، ورنہ عوام ایسے لیڈروں کو مسترد کردیتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملتان میں میٹروبس کی افتتاحی تقریب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) ملتان میں سیاست کرنے ، دھرنا دینے ، ترقی کا راستہ روکنے ، قوم کا وقت ضائع کرنے ، تخریب کاری یا عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نہیں آئے بلکہ میٹرو بس کا خوبصورت منصوبہ دینے آئی ہے ، ملتان کے عوام کی خدمت کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ، ملتان کے عوام اور شہبازشریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آج ملتان کے ان ایم این ایز کو بھی دعوت دینی چاہیے تھی جو کہ یہاں سے 2013ءکے انتخابات میں منتخب ہوئے تھے کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے یہاں پر میٹرو بنا کر عوام کو سہولت پیش کی ہے ۔نوازشریف نے کہا کہ ملتان میٹرو بس کے کرائے کو لاہور اور راولپنڈی کی میٹرو بس کرائے سے زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن میں نے کہا کہ ملتان میٹرو بس کا کرایہ بھی لاہور اور راولپنڈی کے برابر ہوگا ۔نوازشریف نے کہا کہ حیرانگی ہے کہ ملتان کے عوام کس طرح سے ایک کنارے سے دوسرے کنارے اپنے گھروں کو جاتے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے اس لئے ہم غریب عوام کے بارے میں سوچتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان بنانے والوں کو چاہیے کہ وہ ملتان میں آکر نیا پاکستان دیکھیں جہاں پر میٹروبس سروس چلا کر ملتان کی شکل بدل دی گئی ہے ، میٹرو بس منصوبے سے ملتان کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے ہیں ، بلوچستان میں بھی سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں ، گوادر بندر گاہ بھی بنائی جارہی ہے ،کاشغر سے لے کر گوادر تک ایکسپریس ویز کا جال پھیلایا جارہا ہے جوکہ ملک کو ایک دوسرے کیساتھ لنک کرے گا اور اس سے پورا پاکستان ترقی کی لپیٹ میں آجائے گا ، وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں کو سمجھ بوجھ نہیں وہ ترقی کا راستہ روکتے ہیںاور ٹی وی پر آکر ایسے الزامات لگاتے ہیں جن کا کوئی سر اور پاﺅں نہیں ہوتا لیکن اب پوری قوم دیکھے گی کہ آنے والے وقتوںمیں ان کے بھی کھچے چٹھے عوام کے سامنے آئیں گے کیونکہ دین میں ہے کہ اگر آپ کسی دوسرے پر غلط کام کا الزام لگاتے ہیں وہ غلط کام نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ 2012ءمیں لوڈ شیڈنگ کی ایسی حالت تھی کہ بارہ بارہ گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تھی اور کئی علاقوںمیں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، عوام سوچ رہی تھی کہ اب لوڈ شیڈنگ چوبیس چوبیس گھنٹے ہو گی لیکن مسلم لیگ ن نے آتے ہی دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لے کر آئی جو کہ ایک بڑی ترقی ہے حالانکہ پاکستان کی پوری تاریخ میں پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی ۔نوازشریف نے کہاکہ شہبازشریف روزانہ ہیلی کاپٹر پر بجلی کے نئے بننے والے کارخانوں کا جائزہ لیتے ہیں اور انہوںنے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر کوئلے کا جہاز بھی آگیا ہے اس کا مطلب ہے کوئلہ آگیا ہے تو بجلی بھی جلد ملک میں آجائے گی ۔نوازشریف نے کہا کہ دیا میربھاشا ڈیم کیلئے110ارب روپے کی زمین خرید لی گئی ہے جس سے چار ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی ، اس کے علاوہ پانی ذخیرہ کرنے کے لئے بھی جگہ بنائی گئی ہے جس سے کاشتکار اور ملک کی زراعت ترقی کرے گی اور اس سے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی تاکہ غریب عوام پر بجلی کے ریٹ مناسب اثر انداز ہوسکیں ۔نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) صحت اور تعلیم پر بھی توجہ دے رہی ہے باقی شہروں کی طرح ملتان میں بھی صحت کی ایک ایسی سکیم لا رہے ہیں جس سے غریب عوام کو پیسے نہیں دینے پڑےں گے ، سیاستدانوں کو تقریروں اور کھانے کے علاوہ عوام پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ اب عوام میں سمجھ بوجھ آچکی ہے کہ وہ کام نہ کرنیوالوں کو منتخب نہیں کرتے ،عمران خان کے دماغی توازن کے سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہوسکتا ۔دریں اثنا ملتان میں میٹرو بس سروس کے افتتاح کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سیاست کرنے یا دھرنے کیلئے نہیں آئے نہ ہی ترقی کا راستہ روکنے نہیں آئے اور نہ ہی تخریب کاری کیلئے آئے ہیں بلکہ خوبصورت سا میٹرو کا تحفہ دینے کیلئے آئے ہیں،ملتان کی عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں،ملتان کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹرو سروس کی آمدنی اخراجات سے کم ہے حکومت اخراجات برداشت کرے گی،میٹرو سروس سے ملتان کی عوام کی مشکلات کم ہوں گی،کہاں ہے نیا پاکستان ؟ کسی نے نیا پاکستان دیکھنا ہے وہ ملتان آکر دیکھ لے یہاں کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے ،یونیورسٹی آنے والے اساتذہ اور طلباءکو میٹرو بس کا بہت فائدہ ہو گا یہ منصوبہ ملتان جیسے قدیم شہر کو چار چاند لگائے گا قدیم اور جدید شہر مل جائیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ملتان میں9نمبر چونگی پر میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا انہوں نے بس میں سوار ہو کر سروس کی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر کمشنر ملتان اسد اللہ خان نے انہیں بتایا کہ ساڑھے28ارب روپے کی خطیر رقم میں یہ منصوبہ مکمل کیا گیا۔اس کا 18.5کلومیٹر طویل ٹریک اور21اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ کرایہ صرف بیس روپے رکھا گیا ہے اس کا روٹ ساڑھے اٹھارہ کلومیٹر طویل ہے جو کہ قذافی چوک سے بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی تک ہے اس ٹریک پر 6کاروباری مراکز اور25تعلیمی ادارے ہیں۔35بسوں سے شروع ہونے والی اس سروس سے روزانہ95ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔ اس موقع پرگورنر پنجاب رفیق رجوانہ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز ،شریف ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ ،حنیف عباسی اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے کے ذریعے پاکستان کا دھڑن تختہ کرنے والوں کے دھرنے دفن ہوچکے ہیں۔ ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف وہ لیڈر ہیں جس نے اپنے ادوار میں تمام صوبوں میں ترقی کے مینار قائم کیے، ان کی سربراہی میں پاکستان نے بڑے بڑے منصوبے مکمل کیے۔ وزیراعظم نے کراچی کے لیے گرین لائن منصوبہ دیا، گرین لائن منصوبے کے لیے 100 فیصد فنڈز وفاقی حکومت دے رہی ہے، کوئٹہ اور کراچی کو سرکلر ریلوے دے رہے ہیں، بجلی کے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے اور ملک کے حالات اور امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور دوسری جانب مخالفین نے الزامات کی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں اورنج لائن پربھی تنقید کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں ذرائع مواصلات جدید ہوتے ہیں، ملتان میٹرومنصوبہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، معیار کے اعتبار سے ملتان میٹرو لاہور میٹرو سے زیادہ بہترہے جس کے لئے ساڑھے 4 ارب روپے میں زمین لی گئی اور منصوبے پر28 ارب خرچ ہوئے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میٹرو پرتنقید کرنے والوں کے تمام شک آج دور ہوگئے اور دھرنے کے ذریعے پاکستان کا دھڑن تختہ کرنے والوں کے دھرنے بھی دفن ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی دولت پر ہاتھ صاف کیا گیا اورکوئی پوچھنے والا نہیں، 7 ملین ڈالرزسوئس بینکوں میں پڑے ہیں اور وہ پیسے پکار پکار کرکہہ رہے ہیں کہ پاکستانیوں آکر لے جاو¿ وہ تمہارا پیسا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain