تازہ تر ین

2200 کلو میٹر تک نشانہ بنانے والا میزائل ” ابا بیل “ حیران کن تجربہ

راولپنڈی (بیورورپوٹ)پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کر نے والے ابابیل میزائل کاکامیاب تجربہ کیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کیجانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کر نے والے بیلسٹک میزائل ”ابابیل “کا کامیاب تجربہ کیا ہے ¾ صدر ممنون، وزیر اعظم نواز شریف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے اہم کامیابی پر میزائل تیاری میں شریک ٹیم اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ابابیل میزائل کی زیادہ سے زیادہ رینج 2200کلو میٹر ہے۔یہ میزائل ملٹی پل انڈیپنڈنٹ ری انٹری وہیکل (ایم آئی آر وی )ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مختلف قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔میزائل تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرزکو جانچنا تھا ۔بیان کے مطابق ابابیل میزائل جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دشمن کے ریڈار پر دکھائی دیئے بغیر انتہائی کامیابی سے کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ابابیل میزائل کی تیاری سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا ۔چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ¾ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ¾ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ اور چیف آف ایئر سٹاف ائیر چیف مارشل سہیل امان نے سائنسدانوں اور انجینئروں کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ صدرمملکت ممنون حسین ¾ وزیر اعظم نواز شریف نے میزائل کی تیاری میں شریک ٹیم اور پاکستان کی مسلح افواج کی اس اہم کامیابی کو سراہا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain