تازہ تر ین

میتیں چوری ، لاشیں قبروں سے غائب کون کرتا ہے …. دیکھئے خبر

 لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں قبروں سے مردے نکال کر غائب کرنے والا گروہ متحرک ہو گیا ۔ مزنگ کے علاقہ میانی صا حب قبرستان سے ایک روز قبل دفنائی گئی نو مولود بچی کی لاش پراسرار طور پر غائب ہو گئی۔ پو لیس نے نومولود کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مذکورہ قبرستان کے4گورکنوں کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقہ میانی صاحب قبرستان سے نومولود بچی کی لاش غائب ہونے کا انکشاف ہواہے۔ پولیس کے مطابق مزنگ کے رہائشی علی حسن کے گھر مردہ بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اسے میانی صاحب قبرستان میں ایک روز قبل دفنایا گیا تھا۔ نومولود بچی کے والد کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش قبر سے غائب ہو گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور میانی صاحب قبرستان کے 4گو رکنوں کو حراست میں لے لیا جن میں حسین اور رمضا ن وغیرہ شامل ہیں۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلا ف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ سال وحدت کالونی کے علاقہ میں بھی ایک شخص کی لاش قبر سے غائب ہوئی تھی جس کا مقدمہ پولیس نے اس کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا تھا لیکن مذکور ہ شخص کی لاش پولیس تاحال برآمد نہ کرسکی۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ جعلی عامل قبرستانوں میں گورکن کی ملی بھگت سے نومولود بچوں کی لاشیں غائب کر کے ان پر عمل کرتے ہیں اور عوام سے پیسے بٹورتے ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں چند سال قبل مردار کھانے کے واقعات بھی ہو چکے ہیں جن میں لودھراں اور بھکر وغیرہ شامل ہیں۔ پو لیس نے اس پہلو پر بھی تفتیش شروع کردی ہے کہ کو ئی مردار کھانے والا گروہ تو شہر میں نہیں آگیا۔ نومولود کی قبر سے لاش غائب ہونے پر علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے اور لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے جلد نومولود کی لاش کو برآمد کر لیا جائے گا۔ شبہ ہے کسی جانور نے لاش کو نہ نکال لیا ہو۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain