تازہ تر ین

ماں کو2بچوں سمیت زندہ جلا دیا گیا

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ) خاتون اور اس کے 2کمسن بیٹوں کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا گیا۔ کمرے سے جلی ہوئی نعشیں برآمد ہوئیں‘ علاقہ سیدپور روڈ کوبے چک میں بیرون ملک مقیم اکرام کے گھر میں نامعلوم افراد نے آگ لگا کر پورے خاندان کو مبینہ طور پر جلا دیا۔ پراسرار ہلاکت کا نشانہ بننے والی 30سالہ سلیماں بی بی‘ 2سالہ سفیان اور دو ماہ کے ذیشان کی نعشیں چارپائی پر پڑی تھیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ لگنے سے ہونے والی اموات حادثاتی موت نہیں لگتی مخصوص جگہ کو ہی آگ لگا کر خاتون اور بچوں کو قتل کیا گیا جبکہ گھر کا باقی سامان بالکل محفوظ رہا۔ جلنے والوں میں کسی کی چیخ و پکار اہل محلہ نے نہ سنی۔ رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی صدر سرکل طارق سکھیرا نے بتایا کہ مرنے والوں کا پوسٹمارٹم کروایا جائے گا اور اصل حقائق سامنے لے کر آئیں گے۔ وزیر چک کے رہائشی نذیراحمد کی بیٹی سلیماں کی شادی پانچ سال قبل کوبے چک کے رہائشی اکرام سے ہوئی اور وہ اپنے دو سالہ بیٹے سفیان اور تین ماہ کے بیٹے ذیشان اور اپنے بھائی فرید کے ہمراہ اپنے مکان میں رہائش پذیر تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق ظاہری طور پر محسوس ہوتا ہے کہ تینوں ماں بیٹوں کو کسی نے پلاننگ کے تحت زندہ جلایا ہے۔
زندہ جلا دیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain