اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان مریم نواز پر الزام لگانے کی بجائے 2018 کے انتخابات کی تیاری کریں‘ عمران خان کب تک عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکیں گے‘ عمران خان 2018 کے انتخابات میں مریم نواز سے خوفزدہ ہیں‘ عمران خان خیبر پختونخوا میں احتساب دفتر کو لگے تالے کھولیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف پانامہ کیس پر صرف سیاست کررہی ہے۔ نواز شریف کے وکیل نے ثابت کیا کہ وزیراعظم کا پانامہ دستاویز سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان مریم نواز پر الزام لگانے کی بجائے 2018 کے انتخابات کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جعلی اور بوگس کاغذات عدالت میں جمعکرائے ہیں۔ عمران خان خیبرپختونخوا میں احتساب دفتر کو لگے تالے کھولیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے 52کروڑ روپے کے سکینڈل کی خبریں اخبار کی زینت بن چکی ہیں۔ عمران خان کب تک عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکیں گے۔ عمران خان کے بارے میں الیکشن کمیشن کے الفاظ بالکل درست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم پر جہاں بھی الزام لگایا جھوٹے ثابت ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ مریم نواز کے وکیل کے دلائل پر عمران خان کے چہرے پر مایوسی طاری ہو ورہی ہے۔ عمران خان 2018 کے انتخابات میں مریم نواز سے خوفزدہ ہیں۔ (ن غ)