اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کسی بیان میں قطری خط کا ذکر نہیں‘ حکمران عدالتوں میں کچھ باہر کچھ کہتے ہیں‘ یہ عدالت میں استثنیٰ مانگتے ہیں باہر آکر انکار کردیتے ہیں‘ جھگڑا یہ ہے کہ حکمرانوں کا پیسہ ڈیکلیئر نہیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے وکیل نے کہا کیس سپریم کورٹ نہ سنے۔ وکیل نے کہا کیس الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ میں زیر التواءہے۔ پاکستان کے عوام سچ جاننا چاہتے ہیں۔ مریم نواز کے خاوند ان کے اخراجات برداشت کرتے تھے یہ ثابت نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عدالت میں کچھ باہر کچھ کہتے ہیں۔ نواز شریف کے کسی بیان میں قطری خط کا ذکر نہیں۔ یہ لوگ عدالت میں استثنیٰ مانگتے ہیں اور باہر آکر انکار کردیتے ہیں۔ نواز شریف کے جواب اور مریم کے پہلے بیان میں قطری خط کا ذکر نہیں تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کا ایک ایک روپیہ ڈیکلیئر ہے۔ جہانگیر ترین چار کروڑ روپے ٹیکس دیتے ہیں جھگڑا یہ ہے کہ حکمرانوں کا پیسہ ڈیکلیئر نہیں۔