تازہ تر ین

حافظ سعید 5ساتھیوں سمیت نظر بند, ہر طرف ہلچل مچ گئی

لاہور، اسلام آباد (نامہ نگار،ایجو کیشن رپورٹر) جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کو 4 ساتھیوں سمیت نظر بند کر دیا گیا، جامعہ القادسیہ اور گھر سب جیل قرار فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی 6 ماہ تک نگرانی کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق جماعة الدعوة پر پابندی اکاﺅنٹس اور اثاثے منجمد کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوة کے امیر حافط سعید کو جامع قادسیہ چوبرجی میں چار ساتھیوں سمیت 6ماہ کےلئے نظر بند کر دیا گیا ، ان کے ساتھیوں میں عبیداللہ عبید، ظفر اقبال ، عبدالرحمان عابد اورقاضی کاشف نیاز شامل ہیں ۔ پیر کوایک نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے حافظ سعید سمیت پانچ افراد کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔حافظ سعیداور انکے ساتھیوںکوجامع قادسیہ چوبرجی میں نظر بند کیا گیا ،یہ نظر بندی چھ ماہ کےلئے ان کے حفاظتی اقدامات کے طور پر کی گئی ہے ۔ان کے ساتھیوں عبیداللہ عبید، ظفر اقبال ، عبدالرحمان عابد اورقاضی کاشف نیاز شامل ہیں۔وزارت داخلہ نے چار روزقبل جماعت الدعوة ،فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن اور ان پانچوں افراد کے نام واچ لسٹ میں ڈالے تھےاور ان افراد کو شیڈول 2کے تحت نظر بند کیا گیا اور دونوں تنظیموں کو بھی شیڈول 2کے تحت واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا ،یہ پانچ افراد دونوں تنظیموں کے فعال رکن تھے۔محکمہ داخلہ نے حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کو جس عمارت میں نظر بند رکھا ہے اس تمام ایریا کو جیل قراردے دیا ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جماعت الدعوة کے 12دفاتر سے متعلق سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا ،حافظ سعید اورانکے ساتھیوں کی نظر بندی کا فیصلہ 27جنوری کو وفاقی وزارت داخلہ کے اہم اجلاس میں ہوا تھا اور مزید افراد کو بھی فورتھ شیڈول میں شامل کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعیدکی نظر بندی کے احکامات پولیس کو موصول ہو گئے ایس پی سول لائنزعلی رضا اور ڈی ایس پی پرانی اناکلی پرویزبٹ نظربند کے احکامات لیکر مسجدقادسیہ گئے پولیس کی بھاری نفری اور سخت سیکورٹی میں حافظ سعید کو ان کی رہایش گاہ واقع جوہر ٹاﺅن منتقل کیا گیا وزرات داخلہ کے احکامات کے مطابق امیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید کو 3ماہ کیلئے نظر بند کیاگیا ہے اور ان کے گھر کو سب جیل قرار دیکر ان کی گھر پر جیل کا عملہ بھی تعینات کر دیا گیاہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جماعت الدعوةپر پابندی کے حوالے سے ایک دو روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔وہ پیر کو اسلام آباد بلیو ایریا میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔وزیرداخلہ سے جب امریکہ کی طرف سے کالعدم تنظیم جماعت الدعوةپر پابندی عائد کرنے سے متعلق اخباری خبروں پر سوال کیاگیا تو وزیرداخلہ نے کہاکہ اس حوالے سے صورتحال ایک دو روز میں واضح ہوجائے گی،اقوام متحدہ کی قرارداد بھی اس ضمن میں موجود ہے۔ امریکہ کی جانب سے جماعة الدعوة پر پابندی کے مطالبے کے خلاف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعة الدعوة محب وطن جماعت ہے جو پاکستان کے آئین و قانون کی پاسداری کر رہی ہے،امریکی ڈکٹیشن پراور بھارت کو خوش کرنے کے لیئے حکومت کو جماعة الدعوة پر پابندی نہیں لگانی چاہئے۔ہم امریکی مطالبے کو مسترد کرتے ہیں اور اگر حکومت نے کوئی غلط فیصلہ کیا تو اسمبلی کی فلو ر سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور دفاع پاکستان کونسل،ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔کشمیریوں کی حمایت کرنے اور ان کی آزادی کی تحریک کو پاکستان میں مضبوط کرناحکمرانوں کو بھی پسند نہیں کیونکہ وہ بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانا چاہتے ہیں۔پاکستانی قوم پابندی کو تسلیم نہیں کرے گی۔حکمران پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان کے حق میں فیصلے کریں۔چین بھارت کو جواب دے سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سربراہ سینٹر سراج الحق ،دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماءاسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق ،جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر،مسلم لیگ(ق) کے سینئر نائب صدر اجمل خان وزیر ،ہدیة الھادی پاکستان کے سربراہ پیر سید ہارون علی گیلانی ،رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جماعت اسلامی کے سربراہ سینٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکہ کے کہنے پر جماعة الدعوة پر پابندی نہیں لگنی چاہئے ہم امریکی پیغام اور فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اس کا اپنا عدالتی قانون اور نظام ہے۔حافظ محمد سعید کے حق میں عدالتوں نے فیصلے دیئے ہیں،جب عدالتیں انہیں بری کر رہی ہیںمجرم نہیں ٹھہرا رہیں تو حکومت کو کوئی حق نہیں کہ جماعة الدعوة پر پابندی لگائے اور امریکی پیغام کو امریکہ کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد کی عینک سے دیکھے۔ سینئر تجزیہ کارو کالم نگار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ حافظ سعید ایک باعزت شخصیت ہیں وہ اور ان کی جماعت کسی دہشتگردی میں ملوث نہیں ہیں ان کا ایجنڈا تحریک آزادی کشمیر ہے۔ جماعت الدعوة کے امیر سمیت پانچ افراد کو 6 ماہ کیلئے نظر بند کر دیاگیا، فیصلہ امریکی و بھارتی ایما پر کیا گیا ، عدالت جاﺅں گا، حافظ سعید نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ حکومت کیلئے جماعت الدعوة اور حافظ سعید پابندی عائد کرنا ایک مشکل معاملہ تھا۔ نظربندہونے کے بعد پہلے کی طرح سرگرم رہنا اور تقاریر کرنا حافظ سعید کیلئے مشکل ہوجائے گا جبکہ ترجمان جماعت الدعوة نے مجھے بتا یا ہے کہ حافظ سعید کیساتھ ساتھ ان کے قریبی ساتھیوں کو بھی نظر بند کیا جارہا ہے اور پولیس اس وقت جامعہ القادسیہ کے باہر موجود ہے۔ اس سے قبل جب حافظ صاحب کو نظر بند کیا گیا تھا اس وقت سے تاحال ان کے اکاونٹس بھی منجمد ہیں اور نہ ہی ان کے نام پر کوئی اسلحہ لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اس بار جس طریقے سے حکومت نے انہیں نظر بند کرنے کافیصلہ لیا ہے اس پر کافی سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔نیشنل ایکشن پلان سے قبل جن جماعتوں کو کالعدم قرار دیاجاتا تھا وہ جماعتیں اپنے نام کیساتھ ”کالعدم “ کالفظ جوڑ کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھتی تھیں ،جن میں سے اب بھی کئی سرگرم ہیں۔ جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ میری نظر بندی کا فیصلہ امریکہ سے آیا نظربندی کےخلاف عدالت جاﺅنگا، کشمیریوں کی حمایت سے کوئی نہیں روک سکتا تحریک آزادی جاری رہے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain