آسٹریلیا کے میدان میں قومی ترانے کا انوکھا انداز

سڈنی (نیوز ڈیسک)کیا آپ کبھی ایسی کسی صورتحال میں مبتلا ہوئے ہیں، جہاں آپ کو بلکل بھی نہیں ہنسنا لیکن یہ جاننے کے باوجود آپ کو ہنسی آجائے اور پھر اس پر قابو نہ رکھ سکیں، اگر ایسا ہے تو گھبرائیں نہیں کیوں کہ یہ مسئلہ صرف آپ کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور باولر یاسر شاہ کے ساتھ بھی ہے۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا، تاہم اس قومی ترانے کو اطالوی میوزم اوپرا کے اسٹائل میں پیش کیا گیا، اس ترانے کو ایک خاتون پڑھ رہی تھیں، تاہم یاسر شاہ کے چہرے کے اظہار کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا، جیسے انہیں ترانے کو پڑھنے کا یہ طریقہ نہایت مزاحیہ لگا، اور وہ اپنی ہنسی پر قابو نہیں کرسکے۔فیس بک پر اس ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹ میں کہا کہ ‘یاسر کی ہنسی قابو نہیں ہو رہی، اور ظاہر سی بات ہے اس ترانے کو ایسا نہیں لکھا گیا کہ اسے اوپرا اسٹائل میں پڑھا جائے، جب ہی یہ سننے میں نہایت پرلطف لگ رہا ہے’۔تاہم اس گلوکارہ کو بھی ایک سپورٹر مل گیا، ایک صارف نے اس حوالے سے کہا کہ ‘پھر بھی یہ شفقت امانت علی سے بہتر قومی ترانہ پڑھ رہی ہیں’۔واضح رہے کہ 2016 مارچ میں معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے کولکتہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ سے قبل قومی ترانے میں غلطی کی تھی جس کے بعد ان کا بھی انٹرنیٹ پر شدید مذاق بنا دیا گیا تھا۔جو بھی ہو، کرکٹ کے دوران ایسے مذاحیہ لمحات بہت زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں، جہاں واقعی ہم بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ کرسکیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن…. رقم کہاں سے آتی ہے…. خیرت انگیز انکشاف

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی حکومت نے ان پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا کہ ان کی جانب سے غیر ملکی امداد کے ایک پروگرام، جس کا مقصد پاکستان کے غریب افراد کیلئے رقم کی فراہمی کی ایک اسکیم متعارف کرانا تھا، نہ صرف برطانیہ کے ٹیکس دہندگان پر بوجھ ہے بلکہ اس میں مبینہ طور پر کرپشن بھی ہوئی ہے۔برطانوی حکام کی جانب سے مذکورہ تردید ان کے ایک مقامی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے شائع کی جانے والی خبر کے شہ سرخیوں کی زینت بن جانے کے بعد کی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ ‘جب آپ سوچ نہیں سکتے کہ کچھ برا ہوا ہے آپ کا کیش لفافے کے ذریعے تقسیم اور اے ٹی یم کارڈ پیسوں سے بھرے ہوئے ہیں’۔ڈیلی میل نے پاکستان کے اہم شہر پشاور میں قائم اے ٹی ایم پر لگی لمبی قطار کی ایک تصویر کے ساتھ رپورٹ کیا کہ ‘تقریبا 235000 خاندانوں کو ہر 3 ماہ میں ایک مرتبہ رقم فراہم کی جاتی ہے تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہو’۔اخبار کا کہنا تھا کہ ان میں سے کچھ لوگ وہ رقم نکلوارہے ہیں جو برطانیہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔برطانیہ کے ایک اور اخبار نے اس رپورٹ کو شائع کیا اور سوال اٹھایا کہ برطانیہ اس قدر کیش منتقل کیوں کررہا ہے اور اس مسئلے کی جانب توجہ بھی دلائی کہ کیا یہ نظام کرپشن کی حوصلہ افزائی کررہا ہے؟خیال رہے کہ برطانوی اخبار نے جس رقم کی منتقلی کی جانب اشارہ کیا ہے وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت کی جاتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کا محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی اس پروگرام کیلئے سالانہ 200 ملین پاو¿نڈ فراہم کرتا ہے۔امداد کا دفاع کرتے ہوئے برطانیہ کی حکومت نے کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام 52 لاکھ غریب افراد کو خوراک، صحت، کپڑے اور اسکول تک رسائی دیتا ہے ، غیر ملکی امداد کے حوالے سے پاکستان برطانیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔برطانیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی بیشتر رقم پنجاب میں تعلیم پر خرچ کی جاتی ہے تاہم ملک کے غریب لوگوں کی براہ راست امداد بھی کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے کنزرویٹو رکن نیگال ایوانس، جو بین الاقوامی ترقی کی منتخب کمیٹی کے ایک بااثر رکن بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ رقم کی منتقلی ‘واضح طور پر فراڈ ہوسکتا’ ہے۔بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے متعدد افراد پوسٹ آفس اور دیگر کیش کارڈز سے رقم حاصل کرتے ہیں، یہ وہ افراد ہیں جن کو اے ٹی ایم تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ڈیلی میل نے پشاور خیبر بازار کے ثنائ اللہ خان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انھوں نے مذکورہ کارڈ ایک کونسلر کو رشوت دے کر حاصل کیا جو اس وقت اسکیم رجسٹر کررہا تھا۔اس نے بتایا کہ ‘میں نے رقم ادا کی اور میرا کارڈ بن گیا’۔تاہم غیر ملکی امداد کے حوالے سے برطانوی حکومت کے عہدیداروں نے زور دیا کہ فراڈ کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر عدم برداشت کا ہے۔انھوں نے زور دیا کہ کرپشن کی حوصلہ افزائی کرنا تو درکنار، کیش کی منتقلی میں رقم کے کسی اور کو منتقل ہونے کا خطرہ بھی موجود نہیں ہے۔لیکن نیگال ایوانس کا کہنا تھا کہ کیش منتقلی صرف اور صرف مختصر مدت کیلئے کسی ہنگامی صورت حال میں ہی ہوتی ہے: ‘ہر وہ چیز جس میں رقم شامل ہو اس کی مناسب طریقے سے چھان بین کی جانی چاہیے اور اس میں فراڈ کا عنصر موجود ہوسکتا ہے جب رقم براہ راست آپ کی ضروریات کو پورا کرسکتی ہوں’۔برطانوی حکام نے ملک میں فنگر پرنٹ کی تصدیق کیلئے بائیومیڑک نظام متعارف کرانے پر پاکستان کی تعریف کی جس کے ذریعے، ان کے مطابق، برطانوی ٹیکس دہندگان اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ان کی فراہم کردہ رقم درست مقام پر پہنچ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 4 سال سے دنیا بھر میں برطانیہ کی جانب سے رقم منتقلی کے نظام کے تحت 89 لاکھ افراد کی مدد کی جارہی ہے، تاکہ غریب اپنی ضروریات زندگی کی اشیا خرید سکیں جس میں صاف پانی، صحت مند خوراک، کپڑے اور صحت کی دیگر سہولیات شامل ہیں۔

39 ممالک کے سپاسالار راحیل شریف دنیا کے 10 بہترین جنرلوں میں کس نمبر …. جان کر ہر پاکستانی فخر کرے گا

لاہور(ویب ڈیسک) سابق سپہ سالار ، آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کیلئے 39 ممالک کے کمانڈر انچیف بننے کے بعد ایک اور اعزاز۔ دنیا میں 10 بہترین جنرلوں میں اول نمبر پر آگئے۔ امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 بہترین جنرلوں میں امریکہ کے چیف آف آرمی سٹاف مارٹن ڈپلسی دوسرے ،چین کے فینگ فنگ ہوئی تیسرے، روس کے والرے گرا سیموف چوتھے، ترکی کے ہولوسی پانچویں ،برطانیہ کے نک ہوفٹن چھٹے، جنوبی کوریا کے چون ہون ہی آئے ساتویں، بھارت کے جنرل دلبیر سنگھ آٹھویں ،جاپان کے کاتسوتوشی نویں اور جرمنی کے وولکر ویکر دسویں نمبر پر ہیں

کر س گیل کی فحش فلم نے سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی

پورٹ آف سپین( ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے متنازعہ کرکٹر کرس گیل نے سوشل میڈیا پر فحش ترین ویڈیو جاری کردی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو پریشان کردیا۔تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے ’ڈونٹ بلش بے بی ‘ سکینڈل کی پہلی سالگرہ انوکھے اندازمیں منائی اور ایک خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھاکہ ’4جنوری ڈونٹ بلش بے بی کی آفیشئلی سالگرہ ہے‘۔ویڈیو میں نیم برہنہ حالت میں خاتون کیساتھ قابل اعتراض حرکات کرتے دیکھاگیا جو ممکنہ طورپر ان کی اہلیہ نتاشہ برج ہیں جبکہ دونوں نے جنگلی لباس زیب تن کررکھاہے۔یادرہے کہ ہوبارٹ میں لائیوٹیلی ویڑن انٹرویو کے دوران رپورٹر میل میک لافلن نے گیل سے مشروب کے بارے میں پوچھاتھاتو گیل نے جواب دیا تھاکہ ’ڈونٹ بلش بے بی‘،اور مشروب کیلئے باہر جانے کا کہتے ہوئے اظہار کیاکہ میں آنا چاہتاہوں اور آپ کیساتھ ایک انٹرویو بھی ، یہی وجہ ہے کہ میں یہاں ہوں ، پہلی مرتبہ آپ کی آنکھیں دیکھنے کے لیے، امید ہے کہ ہم جیتیں گے اور اس کے بعد پینے جائیں گے ‘ جس کے بعد مداح حیران رہ گئے۔اس کے بعد گیل کو 10ہزار ڈالر کاجرمانہ بھی برداشت کرنا پڑا اور خاتون کاکہناتھاکہ گیل کے ریمارکس غیرمناسب اور ہتک آمیز تھے۔بعدازاں گیل نے معافی بھی مانگ لی تھی۔

ارشد چائے والے کی دھماکہ دار انٹری کے بعد خاموشی سے واپسی

سماجی رابطے کی سائٹ پر فیس بک پر تصویر شائع ہونے کے بعد اسلام آباد میں چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے ارشد خان عرف ’چائے والا‘ نے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں اپنی خوبصورت آنکھوں اور پرکشش شخصیت سے کافی شہرت حاصل کی، ارشد کی پرکشش شخصیت نے ناصرف پاکستانی فلمی ستاروں کو متاثر کیا بلکہ بالی وڈ کنگ بھی ارشد کی پرکشش شخصیت کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے لیکن خبر ہے کہ ارشد نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
ارشد خان کے منیجر کا کہنا تھا کہ ان کے نئے گانے کی ویڈیو کی وجہ سے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس کے باعث ان پر شوبز کی دنیا سے دور رہنے کے لیے کافی دباؤ بھی تھا۔
ارشد کے منیجر کا کہنا تھا کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد وہ دوبارہ سے اسلام آباد میں اپنے چائے کے ڈھابے پر کام کریں گے تاہم ارشد خان صحافت کے شعبے میں کیرئیر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اس پیشے سے ان کے اہل خانہ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کمسن ملازمہ پر تشدد کے واقعے کا از خودنوٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وفاقی دارالحکومت میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر کام کرنے والی کمسن ملازمہ پر تشدد کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس نے بچی پر تشدد اور گزشتہ روز فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔گزشتہ روز حاضر سروس ایڈیشنل سیشن جج خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کا شکار ہونے والی کمسن بچی طیبہ کے والدین نے اپنا کیس واپس لے کر راضی نامہ کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں ملازمت کرنے والی بچی طیبہ پر تشدد کے واضح ثبوت ملے تھے جس کے بعد جج اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔

عمران خان بن گئے الزام خان….خطاب کس نے دیا جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں ثبوت نہ ہونے کی بات تسلیم کر کے خود کو الزام خان ثابت کر دیا لیکن جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف پر منی لانڈرنگ ، ٹیکس چوری اور فراڈ کے الزامات لگائے لیکن عدالت عظمیٰ میں تسلیم کر لیا کہ ان الزامات کو ثابت کرنے کے لئے ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔ عمران خان کے روےے اور سیاست سے واضح ہو گیا کہ وہ الزام خان ہیں جو قوم اور عدالت کا وقت ضائع کر کے اپنی خواہشات کی تسکین چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے سامنے جھوٹے ثابت ہو گئے، سب کے سامنے سچ آ گیا کہ وہ نواز شریف کی بے عزتی اور تحقیر کر کے چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں لیکن عدالت میں ان کے بیان نے خود ثابت کر دیا کہ وہ صرف اپنی خواہشات کی تسکین چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی بات میں تضاد ہے ۔ عمران خان جذبات میں آکر خود پیش ہوئے لیکن ثابت ہو گیا کہ ان کے پاس ثبوت نہیں بلک جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

چین کا ایک اور عظیم منصوبہ….بھارت کی نیندیں حرام

بیجنگ / لندن(ویب ڈیسک)چین نے اپنے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن تک کے لیے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے لندن تک کے لئے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے، یہ ٹرین ژے جیانگ کے شہر ژی وو سے 12 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ 18 روز میں طے کر کے لندن پہنچا کرے گی، کارگو ٹرین چین سے روانہ ہو کر قازقستان، روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے ہوتی ہوئی برطانیہ پہنچا کرے گی۔ چائنا ریلوے کارپوریشن کے مطابق ژی وو سے لندن تک اس چینی کارگو ٹرین سروس کا رسمی آغاز یکم جنوری سے ہوا۔

شاہد آفریدی کر کٹ کے بعد اب کیا کرنے والے ہیں…. سوشل میڈیا پر دھوم مچ گی

لاہور(ویب ڈیسک)شاہد آفریدی کہیں سیاست میں تو قدم نہیں رکھ رہے۔سوشل میڈیا پر سابق کپتان نے ملکی سیاست ،بے روز گاری پر قابو اور مستقبل کی پیش گوئی کی ہے۔سوشل میڈیا پر خیالات کا اظہارکرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سال 2016 گزشتہ پچیس، تیس سالوں سے بہتر رہا۔پاکستان آرمی اور وزیر اعظم پاکستان کی کوششوں سے یہ مقام حاصل ہوا۔اپنے تازہ ترین پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا،بے روزگاری ختم ہوگی اورخوشحالی بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ جرائم اسی وقت بڑھتے ہیں،جب بیروزگاری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 25 سے 30 سال سے مشکلات میں گھرا رہا ہے،پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں اوریہ وقت قربانیوں کا نہیں،ترقی اورکامیابی کا ہے۔2016 میں امن اورقومی سلامتی کے حوالے سے بہت بہتری آئی۔

شیخ رشید کا حکومت کو الٹی میٹم….سیاسی حلکوں میں ہلچل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے حکومت اپنا معیار اور وقار کھو چکی ہے اس لئے اس کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، نگراں حکومت قائم کرے، الیکشن کرائے اور گھر چلی جائے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کی رحمت شروع ہو چکی ہے، 20 کروڑ لوگوں کی خواہش اور ان کا جوش و لولہ ہے کہ چور اپنے انجام کو پہنچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ پر پورا یقین ہے اور بنچ پر اعتماد ہے کہ یہیں سے سیاسی تابوت نکلیں گے، سپریم کورٹ ہی عوام کی امنگوں اور خواہشات کے احترام کی آخری نشانی اور دلیل رہ گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں جس طرح 20 کروڑ لوگوں کی رسوائی کی گئی ہے ایسی صورت حال میں یہ ملک آگے نہیں چل سکتا، موجود حکومت اپنا معیار اور وقار کھو چکی ہے، حکومت کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، الیکشن کرائے اور دال فے عین ہو جائے۔