اڑھائی کروڑ کی بلی …. قبر کشائی اور مزید اقدام بارے اہم انکشاف

اسلام آباد( ویب ڈیسک) اڑھائی کروڑ مالیت کی بلی کی ہلاکت کا معاملہ،عدالت نے بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ کے لئے دائر درخواست خارج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بلی ہلاکت کے خلاف ارحائی کروڑہرجانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کی،مدعی مقدمہ سندس حورین نے عدالت میں بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دو سال بعد بلی کی قبر کشائی کا حکم کیسے دیا جا سکتا ہے جبکہ بلی کی قبر کی کوئی نشاندہی بھی نہیں اسے عارضی امانت کے طور پر دفنایا گیا تھا،فاضل جج نے بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے سے متعلق دائر درخواست خارج کر تے ہوئے آئندہ سماعت نو فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی رہائشی خاتون جو خود قانون دان ہیں نے دوران علاج بلی ہلاکت پر ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف اڑھائی کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

معروف گلوکارہ سے زیادتی۔

کراچی (ویب ڈسیک)کراچی میں معروف گلوکارہ صنم ماروی کے گھر پر ملزمان نے حملہ کرکے صنم ماروی سے زیادتی کی کوشش کی۔ اہل خانہ اور اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم فارن مغیری کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔ملزمان میں حسیب، شفیق الرحمان،احمد نواز مغیری اور دیگر شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بیس بٹا دو ہزار سترہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ملزمان پر قتل کی دھمکیاں دینے،عزت پر حملہ اور زخمی کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

باکسر عامو خان کے فیملی جھگڑے نیا رخ اختیار کر گئے

لندن(ویب ڈسیک)باکسر عامرخان کے خاندانی جھگڑے میں نیا موڑ آگیا۔ایک طرف بڑا بھائی دوسری طرف چھوٹا بھائی،عامر خان کی شادی کی تقریب میں عدم شرکت پر بھائی ہارون ناراض ہوگئے اورمیڈیا کے سامنےسے شکووں کا ڈھیر لگا دیا۔ایک طرف مسٹر اینڈ مسز عامر دوسری طرف ہارون اینڈ فیملی،شادی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی کے تعلقات کشیدہ ہوگئے۔دسمبر دوہزار پندرہ میں اسلام آباد میں عامر خان نے اپنے بھائی ہارون کی شادی میں بھرپور انداز میں شرکت کی،دولہا گھوڑی چڑھا تو گود میں عامرخان کی ننھی پری بھی نظر آئی،بھائیوں نے گھر والوں کے ساتھ خوب ہلا گلا کیا اور سیلفیز بھی بنوائیں۔ہارون نے اپنی شادی کا جشن لندن میں منایا،دوستوں عزیزوں کو بلایا لیکن تقریب میں بڑا بھائی اور بھابھی شریک نہ ہوئے۔ہارون نے بڑے بھائی سے تو نہیں لیکن میڈیا سے اس بات کا شکوہ کر ڈالا اوردل کی بات کہہ دی۔انہوں نے کہا کہ عامر خان کے رویے سے دوست اور گھر والے صدمے میں ہیںہارون نے کہا کہ انہیں اس بات کا بے حد افسوس ہوا کہ بھائی نے مبارک باد کا کوئی پیغام تک بھی نہ بھیجا۔دیور نے اپنی بھابھی فریال پر بھی طنز کے خوب تیر چلائے اورکہا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتی ہیں،انہوں نے خاندان والوں کے خلاف جو کہا ہم اسے بھلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ عامر خان کی بیوی فریال نے الزام لگایا تھا کہ ہارون انہیں مائیکل جیکسن کہتے ہیں۔

طیبہ تشدد کیس میں نیا موڑ…. مشکوک شخص سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈسیک)کراچی کورنگی سے ظلم کا نشانہ بننے والی بچی کے کیس میں نیا موڑ آگیا ، واقعے سے پہلے بچی کو آخری بار ایک ملنگ کے ساتھ دیکھا گیا ، پولیس نے ملزم کا خاکہ بنوانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ مزید تین افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی کے کیس کی تحقیقات میں پیشرفت واقعے سے پہلے بچی کس کے ساتھ دیکھی گئی پتہ چل گیا ۔ عینی شاہدین کی مدد سے ایک ملنگ کا خاکہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفتیش کاروں کے مطابق کورنگی سے پرتشدد حالت میں ملنے والی بچی آخری بار جس ملنگ کے ساتھ دیکھی گئی تھی ۔ وہ واردات والے دنکے بعد سے غائب ہے ، پولیس نے مزید تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔

بھارتی حکومت سر پکڑنے پر مجبور …. اندرونی کہانی جانیے

 ممبئی(ویب ڈسیک)شاہ رخ خان نے بھارت سے باہر کتنے ڈالرز کمائے؟؟؟بھارتی حکومت کو نئی فکر لگ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے شاہ رخ خان، کنگنا رناوت سمیت کئی بالی وڈ اداکاروں اور بھارتی کمپنیوں کی سمندر پار کمائی پر نظرِیں جما لیں۔حکومت یہ جاننا چاہتی ہے کہ ان اداکاروں اور بھارتی کمپنیوں نے اینی میشن، ویڈیو گیمز اور ویڑول افیکٹس کی فروخت سے کتنا غیرملکی سرمایہ کمایا۔یہ اقدام عالمی تجارت میں بھارت کے بڑھتےشیئرز کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ گزشتہ دس برس کے دوران عالمی تجارت میں بھارت کے شیئرز پانچ فی صد سے دوگنا ہو گئے۔

پانا ما کیس:لندن فلیٹس کے اصل دستاویزا ت

لندن فلیٹس کی اصل دستاویزات حکومت کے پاس ہی ہیں اگر مریم نواز ٹرسٹی ہیں تو ان کے پاس ثبوت ہونا چاہیے“عمران خان
عدالت کی مدد کررہے ہیں ¾ نئی دستاویزات بنتی جارہی ہیں ¾چار وزیر کہتے ہیں کہ انہوں نے 90 ءکی دہائی میں فلیٹس خریدے ¾میڈیا سے گفتگو

پاکستانی کرکٹ ٹیم28 جنوری کو بھارت روانہ ہو گی….وجہ جائیئے

اسلام آباد(ویب ڈسیک)بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے۔پاکستانی ٹیم کو( آج) جمعرات کوپاسپورٹ مل جائیں گے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی)کے چیئرمین سلطان شاہ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے گزشتہ روزکلیئرنس مل گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کو وزارت داخلہ کی جانب سے کلیئرنس کا انتظار ہے،وزارت خارجہ پاکستان ٹیم کو پہلے ہی این او سی دے چکے ہیں۔پاکستان بلائنڈ ٹیم کی 28 جنوری کو بھارت روانگی شیڈول ہے ۔

مشہور کرکٹر کی ضمانت نا منظور….جیل بھیج دیاگیا

ڈھاکہ(ویب ڈسیک)سوشل میڈیا پر گرل فرینڈ کی نازیبا تصاویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کیے جانے والے بنگلہ دیشی کرکٹر عرفات سنی کو عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کردیا۔میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ زاکر حسین نے کہا کہ اس مقدمے کی سماعت انٹرنیٹ سے متعلقہ جرائم سے نمٹنے والی عدالت کرے گی لہذا 31 سالہ عرفات سنی مقدمے کی سماعت تک ڈھاکا کی جیل میں رہیں گے۔کرکٹر کے وکیل محمد مراد الزمان نے بتایا کہ عدالت نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ ضمانت لینے کیلئے سائبر عدالتوں سے رجوع کریں جبکہ جیل حکام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عرفات کی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ وہ علیل ہیں۔پولیس نے 23 سالہ نسرین سلطانہ کی جانب سے دو ہفتہ قبل دائر کی گئی درکواست پر بائیں ہاتھa کے بالر کو ڈھاکا کے نواحی علاقے سے اتوار کر گرفتار کیا تھا۔

میرا پیاراپاکستان …. میزائیل ٹیکنالوجی میںبھارت پر برتری….مودی سرکارکی نیندیں حرام

اسلام آباد (ویب ڈسیک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے میزائل ٹیکنالوجی میں بھارت پر اپنی برتری ثابت کی ہے ¾ بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کرنا اسے مہنگا پڑ سکتا ہے ¾پا کستان پر امن ملک ہے دفاعی طاقت میں اضافہ اپنی سالمیت کے لئے ضروری ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بھارت ہمارا دیرینہ دشمن ہے اور اس نے پاکستان کو تقسیم کے وقت سے کبھی بھی تسلیم نہیں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اول روز نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری سمیت مق±بوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کرنا اسے مہنگا پڑ سکتا ہے اور قبل ازیںکئی بیرونی طاقتیں بھارت کو خبردار کرچکی ہیں کہ وہ پاکستان سے چھیڑ چھاڑ نہ کرے کیونکہ پاکستان کے پاس جدید میزائل نظام ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ روس اور برطانیہ سمیت کئی ممالک سی پیک میں حصہ لینے اور سرمایہ کاری پررضامندی کا اظہار کر چکے ہیں اور یہ بات بھارت کو گوارا نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ پا کستان پر امن ملک ہے دفاعی طاقت میں اضافہ اپنی سالمیت کے لئے ضروری ہے۔

چین کے بعد پاکستان کرپشن کم کرنے والے ممالک کی فہرست جاری ….دنیا بھر اورجنو بی ایشیا میں پا کستان کتنے نمبرپر ہے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈسیک)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے جنوبی ایشیا میں کرپشن کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق چین کے بعد پاکستان کرپشن کم کرنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔گلوبل سوسائٹی آرگنائزیشن ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے جنوبی ایشیا میں کرپشن کم کرنے والے ممالک کے بارے میں رپورٹ جاری کردی جس کے تحت سری لنکا کرپشن میں منفی چاردرجے تنزلی کا شکار ہوا ہے جبکہ بھارت کرپشن میں کمی میں صرف پانچ درجے بہتری لاسکا ابھرتی ہوئی معاشی طاقت چین کرپشن میں بارہ درجے بہتری کی طرف گامزن ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں کرپشن کم کرنے میں پاکستان کی درجہ بندی میں 9 درجے کی بہتری کے ساتھ116ویں نمبرپرآگیا۔ رپورٹ کے مطابق چین کرپشن میں 12درجے بہتری کی طرف گامزن ہے بنگلہ دیش2، نیپال اور ایران سات، سات درجہ کی طرف گامزن ہے۔رپورٹ میں176ممالک میں شفافیت کے لحاظ سے پاکستان کا 116ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ شفافیت کے لحاظ سے پاکستان کو پہلے کی نسبت 32پوائنٹس ملے۔ 2012میں پاکستان 174ممالک میں 139 ویں نمبر پر تھا۔