تازہ تر ین

اڑھائی کروڑ کی بلی …. قبر کشائی اور مزید اقدام بارے اہم انکشاف

اسلام آباد( ویب ڈیسک) اڑھائی کروڑ مالیت کی بلی کی ہلاکت کا معاملہ،عدالت نے بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ کے لئے دائر درخواست خارج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بلی ہلاکت کے خلاف ارحائی کروڑہرجانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کی،مدعی مقدمہ سندس حورین نے عدالت میں بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دو سال بعد بلی کی قبر کشائی کا حکم کیسے دیا جا سکتا ہے جبکہ بلی کی قبر کی کوئی نشاندہی بھی نہیں اسے عارضی امانت کے طور پر دفنایا گیا تھا،فاضل جج نے بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے سے متعلق دائر درخواست خارج کر تے ہوئے آئندہ سماعت نو فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی رہائشی خاتون جو خود قانون دان ہیں نے دوران علاج بلی ہلاکت پر ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف اڑھائی کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain