تازہ تر ین

”کیا مسلم ممالک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نظر نہیں آتے؟“ نامور تجزیہ کار ضیا شاہد کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر، سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ محمود عباس، یاسر عرفات کے پیروکار ہیں۔ اسرائیل کا اصل مخالف حماس ہے۔ محمود عباس فلسطین کی ایک ایسی اتھارٹی کے چیئرمین ہیں جو سفارتی تعلقات رکھتی ہے اور مسئلہ فلسطین کو مذاکرات سے حل کرنا چاہتی ہے۔ گزشتہ 50 برسوں میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کوئی مسئلہ مذاکرات سے حل ہوا ہو۔ کمزور مذاکرات کا سہارا لیتا ہے جبکہ مضبوط اپنا حق چھین لیتا ہے۔ مذاکرات اچھا راستہ ہے لیکن اس کےلئے پہلے خود کو طاقت ور بنانا ہوگا۔ چینل فائیو کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہد کےساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں کی کبھی بھی کوئی تحریک ایسی نہیں رہی جس نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت نہ کی ہو۔ اسرائیل وہ ملک ہے جسے خریدا گیا تھا۔ یہودیوں نے لالچی عربیوں کو پیسے دیکر زمین خریدی اور اس طرح اسرائیل وجود میں آیا۔ یورپ نے ہمیشہ یہودیوں کی مدد کی۔ تمام مسلم ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں لیکن پاکستان نے آج تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کئے جبکہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کا تنازعہ ہونے کے باوجود سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیل بھارت کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ آزادی فلسطین کےلئے سب کھڑے ہو جاتے ہیں لیکن کبھی کسی نے اس پر غور نہیں کیا کہ مسلم ممالک میں سے کتنے ایسے ممالک ہیں جو کشمیر میں مسلمان کشمیریوں پر ظلم و زیادتی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے پاس مضبوط مو¿قف ہے کہ جب عدلیہ نے انہیں کلیئر کر دیا تو حکومت پاکستان غیر ملکی سپر پاور کے دباﺅ پر انہیں کیوں پکڑ رہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے کہنے پر حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ہرگز حافظ سعید کی حمایت نہ کرتا اگر ان کو عدالت یا کسی تحقیقاتی ادارے نے قصوروار ثابت کیا ہوتا۔ حکومت اگر حافظ سعید کو 10سال نظر بند رکھ کر کشمیر لے سکتی ہے تو وہ خود کو 20 سال کےلئے خود پیش کر دینگے۔ حافظ سعید کو مظاہرے کرنے کے بجائے عدالت سے رجوع کرنا چاہیے اگر وہاں سے ایک بار پھر کلیئر ہو جاتے ہیں تو حکومت کو انہیں رہا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ امریکہ کے گلوبٹ ہیں جو چاہیں گے کرینگے، اگر طاقت ہے تو روک لیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس ایک نئی مثال قائم کرینگے خوش آئند ہیں۔ یہ نہیں معلوم کہ وہ کونسی نئی مثال قائم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ہمارے بھائی ہیں۔ ایران کے لوگوں میں جذبہ ایمانی ہم سے زیادہ ہے۔ ان کے حکمران دشمن کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اچھے منتظم ہیں۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ کے افتتاح کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یقینی طور پر اس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔ سعد رفیق کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بند ہوتی ریلوے کو بچا لیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما عبدالغفار عزیز نے کہا ہے کہ محمود عباس سے بھارت کے خلاف یا کشمیریوں کے حق میں بیان دینے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ فلسطین کی نمائندہ حماس و دیگر انتظامی تنظیمیں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتیں اور کشمیریوں پر ظلم و زیادتی کے خلاف بھی آوازیں اٹھاتی ہیں۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ محمود عباس فلسطینی قوم میں کیا حیثیت رکھتے ہیں۔ محمود عباس کا نظریہ یاسر عرفات والا ہے۔ یاسر عرفات کی شہادت کا الزام محمود عباس اور ان کے ساتھیوں پر لگا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ فلسطین کی سینئر اتھارٹی کے چیئرمین محمود عباس پاکستان کے دورے پر ہیں اور عالمی میڈیا نے اس حوالے سے کوئی خبر نہیں دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain