تازہ تر ین

بیوی نے تھپڑ مارنے پر شوہر کو گولیاں مار دیں

گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) بیوی نے مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کے جواب میں شوہر کو گولی مار دی، پولیس نے ملزمہ گرفتار کرلیا۔ پیناکھ کے رہائشی سرور کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس پر اس نے اپنی بیوی کلثوم کو طیش میں آ کر تھپڑ دے مارا، اسی غصے میں بیوی کلثوم نے 30 بور پسٹل سے شوہر کی ٹانگوں پر گولیاں ماردیں۔ لدھیوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کلثوم کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں، خاتون کلثوم کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں، خاتون نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ پسٹل اس کے شوہر کا تھا اور سرور نے ہی اسے پسٹل چلانے کی ٹریننگ دی تھی، جھگڑے پر اس نے طیش میں آ کر شوہر کوگولیاں مار کر زخمی کیا۔ زخمی سرور کے چچا ہدایت اللہ کی درخواست پر پولیس نے کلثوم بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain