اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کی انجیو گرافی کی گئی اور اب اسٹنٹ ڈالا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج اور پاناما کیس کیلئے قائم کیے گئے پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس عظمت سعید کو دل میں تکلیف ہوئی ہے جس کے باعث انہیں راولپنڈی کے ہسپتال لے جایا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ ا?ف کارڈیالوجی میں جج صاحب کی انجیو گرافی کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید کو اسٹنٹ ڈالا جارہا ہے اور میجرجنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی ان کے علاج کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جج صاحب کی حالت تسلی بخش ہے تاہم ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے جسٹس شیخ عظمت سعید کو 2ہفتے آرام کا مشورہ دیدیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس عظمت سعید کی حالت آپریشن کے بعد تسلی بخش ہے۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2017/02/justic-azamt.jpg)