تازہ تر ین

وزیر اعظم کی جانب سے شاہی طرز کا تحفہ ….سیاسی حلقوں میں نئی بحث کا جنم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے امیر قطر کے لئے گھوڑے کا تحفہ خصوصی سی ون 130طیارے پر قطر روانہ کر دیا گیا۔ حکومت پاکستان کا 13رکنی وفد بھی ہمراہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے شاہانہ طرز اپناتے ہوئے امیر قطر کو پہلے بھینس کا تحفہ دیا پھر نایاب تلوار کا اور اب نسلی گھوڑا کا تحفہ دیا گیا ہے۔ اس گھوڑے کو قطر بھیجنے کے لئے خصوصی طیارے سی 130اور عملے کے ارکان کے علاوہ گھوڑے کی دیکھ بھال کے لئے 13رکنی وفد میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ شامل ہے جن کے اخراجات گھوڑا کی قیمت سے لاکھوں گنا زیادہ ہے۔ اس تحفے پر رد عمل دیتے ہوئے تحریکا نصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم خاندانی تعلقات بنا رہے ہیں اور معاملات بادشاہوں جیسے چلائے جا رہے ہیں۔ پانامہ معاملہ قطر سے جڑا ہوا ہے اس لئے وزیراعظم قطری شہزادے پ رزیادہ مہربان دکھائی دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔ اس موقع پر اپنے رد عمل میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ایک طرف پانامہ کا معاملہ چل رہا ہے دوسری طرف تحفے دیئے جا رہے ہیں یہاں کوئی ڈپلومیسی نہیں ہے ۔ وزیراعظم بادشاہوں کی طرح تحائف دے اور لے رہے ہیں کبھی اربوں کے فلیٹس اور کبھی گھوڑے بھیجے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain