تازہ تر ین

حکم عدولی پر قائم مقام اٹارنی جنرل کی چھٹی۔۔۔

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکم عدولی کی مرتکب قائم مقام اٹارنی جنرل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔اٹارنی جنرل نے محکمہ انصاف کے وکلاءکو یہ حکم جاری کیا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے تارکین وطن سے متعلق متنازعہ انتظامی حکم کی عدالت میں پیروی نہ کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاو¿س نے ایک بیان میں کہا کہ اٹارنی جنرل سیلی ییٹس نے امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے وضع کیے گئے حکم پر عمل درآمد سے انکار کرکے محکمہ انصاف سے انحراف کیا ہے۔اس لیے صدر ٹرمپ نے انھیں ان کی ذمے داریوں سے سبکدوش کردیا ہے اور ورجینیا کے مشرقی ضلع کے اٹارنی ڈانا بوئنٹے کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کیا ہے۔وہ نامزد اٹارنی جنرل سینیٹر جیف سیشنز کے سینیٹ سے تقرر کی منظوری تک اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔سیلی ییٹس اوباما انتظامیہ کے دور سے قائم مقام اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain