تازہ تر ین

دفاعی بجٹ میں 10فیصد اضافہ, وزیرخزانہ نے مجموعی بجٹ پیش کردیا

نئی دہلی (آئی این پی) خطے میں چوہدراہٹ کا خواب دیکھنے والے جنگی جنون کا شکار بھارت نے دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ بھارتی وزیر خزانہ نے بھارت کا مالی سال 2017-18 کا 214 کھرب 70 ارب کا مجموعی بجٹ پیش کرتے ہوئے نوٹ بندی کے فیصلے کو حکومت کا جرات مندانہ اور دلیرانہ قدم قرار دیا تاہم انھوں نے یہ تسلیم کیا کہ قلیل مدت تک اس کے جزوی اثرات نظر آسکتے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے بجٹ کو سراہتے ہوئے اسے نئی نسل کا مستقبل قرار دیا جبکہ حزب اختلاف کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اسے مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں نوجوانوں کی نوکریوں کے بارے میں کچھ نہیں ہے جبکہ کسانوں کے لیے بھی سوائے لفاظی کے کچھ نہیں ہے۔بدھ کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کرتے ہوئے دفاع کے شعبے میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ نے بھارت کا 214 کھرب 70 ارب کا مجموعی بجٹ پیش کیا۔بجٹ پیش کرتے ہوئے انھوں نے نوٹ بندی کے فیصلے کو حکومت کا جرات مندانہ اور دلیرانہ قدم قرار دیا تاہم انھوں نے یہ تسلیم کیا کہ قلیل مدت تک اس کے جزوی اثرات نظر آسکتے ہیں۔وزیر اعظم نے بجٹ کو سراہتے ہوئے اسے نئی نسل کا مستقبل قرار دیا جبکہ ان سے قبل حزب اختلاف کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اس مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں نوجوانوں کی نوکریوں کے بارے میں کچھ نہیں ہے جبکہ کسانوں کے لیے بھی سوائے لفاظی کے کچھ نہیں ہے۔اس بار حکومت نے دفاعی بجٹ میں دس فیصد کے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے اس کے لیے دو لاکھ 74 ہزار کروڑ روپے مختص کیے۔ خیال رہے کہ اس رقم میں پینشن کی 86 ہزار کروڑ رقم شامل نہیں ہے۔کسانوں کے قرض کے لیے دس لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے اور حکومت کا کہنا کہ اس سکیم کے تحت وہ آئندہ پانچ برسوں میں کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کاشتکاروں کے لیے قرضوں میں سود کی شرح بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔حکومت نے ٹیکس میں بھی رعایت کا اعلان کیا ہے اور ڈھائی لاکھ سے پانچ لاکھ کے درمیان ٹیکس کو دس فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ 50 لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان والی آمدن پر 10 فیصد سرچارج عائد کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال میں صرف 3.7 کروڑ لوگوں نے ٹیکس ریٹرن داخل کیے تھے اور صرف 76 لاکھ لوگ ایسے تھے جنھوں نے 10 لاکھ سے زیادہ آمدن ظاہر کی جبکہ غیر ملک کی سیر و سیاحت کو جانے والوں کی تعداد دو کروڑ تھی۔نوٹ بندی کی وجہ سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا ہے، اتنا ٹیکس پہلے کبھی جمع نہیں ہوا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain