تازہ تر ین

ایم کیوایم لندن اور پاکستان بارے اہم رہنما کا انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نے کہاہے کہ کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے،ایم کیوایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے پچھلے اتوار کو ایم اے جناح روڈ پر پی ایس پی کے کامیاب جلسے پرکراچی کے عوام کاشکریہ اداکیا۔مصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ ہمارے قول اورفعل میں تضادنہیں۔مصطفیٰ کمال نے دعوی کیاکہ لاکھوں کی تعدادمیں لوگ ہمارے جلسے میں شریک ہوئے۔ انھوں نے ایم کیوایم پر بھی تنقید کی اور کہاکہ ایم کیوایم لندن اورپاکستان ایک ہی ہیں۔مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیاکہ ایم کیوایم کے14سیکٹرممبران پی ایس پی میں شامل ہوگئے ہیں۔مصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ مختلف پارٹیوں کے ذمہ داران پی ایس پی آرہے ہیں۔انھوں نے مزیدبتایاکہ پی پی،پی ٹی آئی،سنی تحریک سے بھی لوگ شامل ہوئے ہیں۔مصطفیٰ کمال نے دعوی کیاکہ فورمنصوبہ بھی کراچی کی ضروریات پوری نہیں کرسکتا۔شہرکولاوارث نہیں چھوڑیں گے۔مئیر کراچی وسیم اختر سے متعلق انھوں نے کہاکہ میئرکو آرٹیکل 140 اے کے تحت اختیارات دیے جائیں۔انھوں نے مزید کہاکہ کسی کے خلاف سازش نہیں کررہے،جس نے اچھا کام کیا، اس کی تعریف بھی کریں گے۔ انھوں نے صوبائی حکومت سے سوال کیاکہ اگروزیراعلیٰ سے اختیارات لے لیے جائیں توآپ خاموش رہیں گے؟۔آپ نے میئرکے نہیں ڈھائی کروڑلوگوں کےاختیارات لیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain