تازہ تر ین

سیاسی اداکاروں کا جھوٹ بولنے پر ٹھیکہ …. قیادت داغدار کرنے کی سازش …. سیاسی رہنما کے بیان سے ہلچل مچ گئی

ہری پور(ویب ڈیسک)ہری پور میں ورکرزکنونشن سے خطاب کے دوران خواجہ سعدرفیق نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی اداکاروں نے اس ملک میں جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے، ان کا کوئی اور دھندہ نہیں ہر وقت جھوٹ بولتے ہیں اورعوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہم جیت جاتے ہیں تویہ کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، اگر ادارے ان کی مقبولیت بتائیں توٹھیک ہماری بتائیں توغلط، یہ سروے ہم نے نہیں کرائے یہ وہی ادارے ہیں جو کسی وقت میں تمہاری مقبولیت کا بتاتے تھے، ہم اپنے لیڈر اورجمہوریت کے ساتھ ہیں، اپنی عدالت مت لگاو¿ اصل عدالت اپنا فیصلہ کرے گی، ہماری قیادت کو داغدار کرنے کی سازش بند کی جائے، عوام کب تک الزامات، گالیاں، جھوٹ اورکردارکشی سنیں گے، اگر لوہے کے چنے چبانے کی کوشش کرو گے تو دانت ٹوٹ جائیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 2013 میں جب نوازشریف عوام کی ووٹ کے طاقت سے اقتدار میں آئے تو ملک کا حال کیا تھا، پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا، کراچی میں سیکڑوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر مار دئیے جاتے تھے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا راج تھا، قوم کا خزانہ خالی تھا، ریلوے سمیت قومی ادارے آخری سانسیں لے رہے تھے اور کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو سیاسی جوکروں نے شاہراہ دستورپرقبریں کھودیں، جنونی رقص کرتے رہے، پی ٹی وی پرقبضہ اور وزیراعظم ہاو¿س پرحملہ کیا گیا، شرم وحیا جاتی رہی، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فحاشی کے نئے کلچرکوفروغ ملا، تھوکنا، ناچنا، مخلوط تقریبات ہمارا کلچر نہیں، وفاقی دارالحکومت میں جوہوا اس کا دنیا کو کیا پیغام گیا، لیکن پھر بھی ہم نے ڈنڈا نہیں اٹھایا ہم برداشت کرتے رہے اور جو 2 جنونی ملک پرقبضہ کرنے آئے تھے اورایک ایک کرتے چلتے بنیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاناما کا ڈھونگ رچالیا گیا، کہتے تھے آف شورکمپنیاں بنانا جرم ہے، اپنی آف شور کمپنی پکڑی گئی توخاموش ہوگئے، لوگوں کے انکم ٹیکس گننے والے بتائیں کہ وہ خود کتنا ٹیکس دیتے ہیں، اپنےاثاثوں کاحساب مانگو تو زبان بند ہوجاتی ہے، ابھی عمران خان آپ سیاست میں نئے ہیں ہم تو تلاشیاں دیتے رہے ہیں، ہم نے مشرف کی آمریت میں ہرطرح کی مارکھائی ہم نئے اداکارنہیں، سیاسی کارکن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر فضل الرحمان کی بات مان لیتے تو خیبرپختونخوا میں حکومت ہماری ہوتی، اور صوبے کا نقشہ ہی بدل چکا ہوتا لیکن پی ٹی آئی کو حکومت دی تو انہوں نے صوبے میں کیا کیا، عمران خان کا دعویٰ ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے ہیں، کیا درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہنی ہے جونظرنہیں آتے، خیبربینک لوٹ لیا گیا، ایم ڈی چیختا رہا،اس کی بات سنی ہی نہیں گئی آپ نے یہ پاکستان بدلا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف نے کون سا وعدہ پورا نہیں کیا یا کوشش نہیں کی، ہم وہ باتیں نہیں کرتے جو پوری نہ ہوسکیں، کراچی کا امن لوٹ رہا ہے، بلوچستان میں پہاڑوں پرگئے لوگ قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں جب کہ ہری پورسے گوادرتک ترقی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain