تازہ تر ین

نیوز گیٹ سکینڈل:ذمہ دار کون ؟معاملہ حل ہو گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان لیکس کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے بعد رپورٹ جمع کرادی گئی ہے ، تحقیقات کے دوران تین افراد کو ڈان لیکس کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جن میں ایک وزیر اور ایک مشیر بھی شامل ہیں تاہم کسی بھی اہم شخصیت کو سیکورٹی لیکس کا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرادی ہے۔ رپورٹ میں سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشیدکی ڈان کے ایڈیٹر سے بات چیت کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ خبر شائع کرنے والے صحافی سرل المیڈا کی کالز کا ریکارڈ بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔رپورٹ میں تین افراد کو سیکورٹی لیکس کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جن میں ایک وزیر اور ایک مشیر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے قومی ایشو سے متعلق خبر کا ڈرافٹ تیار کیا تھا۔ رپورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو کلین چٹ دی گئی ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی گواہ نے ان دونوں افراد کے خلاف گواہی نہیں دی تاہم سرل المیڈا کے ساتھ مریم نواز نے تین دفعہ فون کالز پر بات کی لیکن اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ سیکورٹی لیکس کی ذمہ دار ہیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain