Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میکسیکو میں فیفا ورلڈکپ 2026 کا شاندار، منظم اور پروقار تقریب کیساتھ آغاز ہوگیا
    • سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر صومالی ریفری کو داخلے سے روکا گیا: ٹرمپ انتظامیہ
    • ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی پشاور نہ پہنچ سکی
    • پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
    • پی ٹی آئی نے رابطہ کمیٹی ارکان کو ناراض ایم پی ایز سے رابطوں سے روک دیا
    • ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل
    • گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں
    • یونیسکو فورم میں ممتاز زہرہ بلوچ کا پاکستان کے ثقافتی ورثے پر زور
    • برطانوی وزیرِ دفاع کا فوجی اخراجات پر وزیرِاعظم سے اختلاف، استعفیٰ دے دیا
    • کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے
    • چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
    • چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی
    • زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔
    • پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ
    • ایرانی ٹیم نے ورلڈ کپ آمد پر 168 بیجز پہن کر اسکول حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
    • کراچی چڑیا گھر میں شیر کے بچے، چیمپینزی کی صحت غیر تسلی بخش
    • عہدہ ختم تو اہمیت ختم
    • گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ
    • جو روٹ کپتان ، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ کے حکم کا نشانہ صرف مسلمان, امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ

    By Daily Khabrainفروری 9, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    trump
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن(سپیشل رپورٹر سے) امریکہ کی اپیلز کورٹ نے کہا ہے کہ وہ "جتنا جلد ممکن ہوا” اس بارے میں فیصلہ سنا دے گی کہ آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے کی پابندی کے حکم نامے کو معطل کرنے والے وفاقی جج کے پاس اس کا قانونی جواز تھا یا نہیں۔محکمہ انصاف اور واشنگٹن اور منیسوٹا ریاستوں کے وکلا نے سان فرانسسکو کی عدالت کے تین رکنی بینچ کے سامنے اپنے دلائل بذریعہ فون پیش کیے۔امریکی اٹارنی اوگسٹ فلنج کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا حکم نامہ ان اختیارات کے تحت جاری کیا گیا جو انھیں کانگرس اور آئین نے تفویض کیے ہیں کہ وہ امریکہ آنے کا سفر کرنے والوں کے لیے "مناسب اقدام” وضع کریں۔انھوں نے اس جانب اشارہ کیا کہ کانگرس اور سابق اوباما انتظامیہ پابندی کے زمرے میں آنے والے ممالک کے بارے میں یہ تعین کر چکی تھی کہ یہ حکام کے لیے تشویش کا باعث ہیں کیونکہ یہ ممالک دہشت گردی کا خطرہ یا دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے والے تھے۔ان ممالک میں ایران، عراق، شام، لیبیا، سوڈان، یمن اور صومالیہ شامل ہیں۔فلنج کا کہنا تھا کہ امریکہ میں گرفتار کیے گئے متعدد صومالیوں کے الشباب کے دہشت گردوں سے مراسم تھے۔حکومتی وکیل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ مقدمہ اتنی تیزی سے آگے بڑھا کہ حکومت کو ٹرمپ کے حکم نامے کی حمایت میں تمام ثبوت فراہم کرنے کا وقت نہیں مل سکا۔لیکن ان کے بقول گزشتہ ہفتے واشنگٹن کے وفاقی جج کی طرف سے اس حکم نامے پر امتناع جاری کیا جانا "اختیارات سے تجاوز” اور صدر کے اختیارات کو "منسوخ” کرنے کے مترادف تھا۔ریاست واشنگٹن کے وکیل نواہ پرسیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ بغیر مکمل عدالتی جائزے کے سفری پابندی کی بحالی سے ان کے بقول ملک کو "افراتفری” میں ڈالنا چاہتی ہے۔جب پرسیل سے پوچھا گیا کہ اس سفری پابندی سے ریاست واشنگٹن کے شہریوں کو کیا نقصان پہنچا تو ان کا کہنا تھا کہ اس حکم نامے نے خاندانوں کو منقسم کیا، غیر ملکوں طلبا کو متاثر کیا اور لوگوں اس غیر یقینی میں مبتلا کر دیا کہ اگر وہ سفر کرتے ہیں تو کیا وہ واپس امریکہ آسکیں گے۔جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ سفری پابندی مسلمانوں کے خلاف امتیازی کیسے ہے کیوںکہ مسلمانوں کی اکثریت اس سے متاثر نہیں ہوئی۔ اس پر پرسیل نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر ایک مسلمان متاثر ہو گا تو ہی کوئی اقدام غیر آئینی ہوگا۔انھوں نے ججز کو بتایا کہ صدر کے احکامات مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے تناظر میں ہیں، اور ان کے بقول ٹرمپ اپنی صدارتی مہم میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ مسلمان تارکین وطن پر مکمل پابندی لگائیں گے۔دیگر 15 ریاستوں کے وکلا نے بھی واشنگٹن اور منیسوٹا کی ریاستوں کی حمایت میں اپنے دلائل جمع کروائے۔ امریکی شہری حقوق کی تنظیم، لگ بھگ 100 کمپنیوں اور ڈیموکریٹس کے ایک گروپ بمشول سابق وزرائے خارجہ جان کیری اور میڈلین البرائیٹ نے بھی اپنے دلائل جمع کروائے۔اپیل کورٹ نے سوال کیا ہے کہ کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی جانے والی سفری پابندی صرف مسلمانوں کے خلاف ہے؟۔تین رکنی بنچ کے ممبر جج رچرڈ کلفٹن نے عدالتی کاروائی کے دوران سوال کیا کہ اگر اس پابندی سے پوری دنیا میں موجود صرف 15 فیصد مسلمان متاثر ہو رہے ہوں تو کیا یہ پابندی امتیازی سلوک کہلائی جا سکتی ہے یا نہیں؟۔اس کارروائی میں دونوں فریقین کی جانب سے ایک گھنٹے تک دلائل دیے جاتے رہے جہاں امریکی محکمہ انصاف نے پہلے اپنا موقف بیان کیا اور عدالت سے استدا کی کہ اس پابندی کو بحال کیا جائے۔محکمہ انصاف کے وکیل آگسٹ فلینچ نے عدالت کو بتایا کہ کانگریس نے صدر کو اس بات کا مجاز بنایا ہے کہ وہ ملک میںداخل ہونے والوں پر قابو رکھ سکیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، شام، یمن اور سوڈان کے شہری امریکہ کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ امریکہ میں موجود کئی صومالی شہری دہشت گرد گروپ الشباب کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔وکیل نوح پرسل نے کہا کہ اس پابندی سے ریاست واشنگٹن کے ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں جن میں طلبہ بھی شامل ہیں اور وہ لوگ جو اپنے خاندان والوں سے ملنا چاہتے ہیں۔ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے7 مسلمان ممالک کے لئے ویزے کی پابندی کے فیصلے کے خلاف 97 کمپنیوں کے منتظمین کے دستخطوں کے ساتھ ایک مشترکہ اعلامیہ سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔امریکا کی گوگل، ایپل، مائیکروسافٹ ، فیس ب±ک، ٹویٹر، انٹل اور نیٹ فلکس جیسی ، بڑی بڑی کمپنیوں کے منتظمین کے دستخطوں کے حامل اس مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویزے کی پابندی ملک کے نقل مکانی کے قانون کی اور امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ٹرمپ کی طرف سے ویزے کی پابندی کے امریکی قانون میں ہنگامی تبدیلی کا سبب بننے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ پابندی امریکی فرموں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا سکتی ہے۔سان فرانسسکوکی اپلیٹ کورٹ میں سماعت کے دوران محکمہ انصاف کے وکیل سے ججز نے سخت سوالات کیے۔کیا پابندی مذہبی امتیاز کے زمرے میں تو نہیں آتی؟پابندی زدہ ممالک کے شہری دہشت گردی میں ملوث ہیں توشواہد پیش کئے جائیں ؟پابندی معطل کیے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ اپیلٹ کورٹ پہنچ گئی۔سان فرانسسکو کی نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز میں مقدمے کی ایک گھنٹے سماعت ہوئی جہاں تین ججز پرمشتمل پینل نےٹرمپ کی قانونی ٹیم سے سخت سوالات کیے۔وکیل ٹرمپ انتظامیہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی حکم نامے کومعطل کرکے عدالت نےنیشنل سیکورٹی کے معاملات میں مداخلت کی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل

    گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں

    تازہ ترین

    ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل

    گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں

    چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.