لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکاررفاقت علی خان کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔رفاقت علی خان کو دوروزقبل ہارٹ اٹیک کے باعث پی آئی سی میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔رفاقت علی خان کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے جس پر ڈاکٹرزنے انہیں گھرجانے کی اجازت دے دی ہے۔