اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مقام بن رہا ہے‘ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول اور مراعات دے رہے ہیں‘ پاکستانی معیشت عالمی اداروں کی توقعات سے زیادہ ترقی کررہی ہے‘ اقتصادی راہداری کے تحت 55 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہورہی ہے‘ سی پیک کے تحت ملک میں صنعتی زون ‘ شاہرائیں اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی ہورہی ہے‘ چین کے ساتھ ایک سڑک اور ایک خطے کے وژن پر کام جاری ہے‘ ملک میں کثیر الجہت اصلاحات کررہے ہیں‘ 2025 تک پاکستان دنیا کی پہلی 20معیشتوں میں شامل ہوگا۔ جمعرات کو عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ کا پاکستان کا دورہ سرمایہ کاری اور تجارت کے لئے مواقع فراہم کرے گا۔ اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو شدید توانائی اور معاشی بحران کا سامنا تھا۔ ملک میں اقتصادی حالات بہتر ہورہے ہیں۔ چیلنج قبول کرتے ہوئے تمام مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا۔ آج پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی و استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ترقی کی شرح 5.5 فیصد تک لے گئے ہیں۔ ملک میں کثیر الجہت اصلاحات کررہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لئے پرعزم ہیں۔ 2025 تک پاکستان دنیا کی پہلی بیس معیشتوں میں شامل ہوگا۔ پائیدار معاشی اصلاحات کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اقدامات کی بدولت ملک میں افراط زر میں کمی ہوئی ہے۔ خسارہ 8.2 سے کم ہو کر 4.3 فیصد ہوگیا ہے۔ صنعتی شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ملک میں صارفین کی قوت خرید میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں غربت میں کمی اور متوسط طبقے کی آمدن میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مقام بن رہا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول اور مراعات دے رہے ہیں۔ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی صنعتی زونز قائم کررہے ہیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے پچاس ہزار کی حد عبور کی ہے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کا خطے کی بڑی منڈیوں میں شمار ہورہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ ایک سڑک اور ایک خطے کے وژن پر کام جاری ہے۔ اقتصادی راہداری کے تحت 55 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ سی پیک کے تحت ملک میکں صنعتی زون‘ شاہرائیں اور بنیادی ڈانچہ کی ترقی ہورہی ہے۔ سی پیک سے گوادر اور چین منسلک ہوں گے۔ سی پیک وسط ایشیائی ریاستوں کو بھی پاکستان سے منسلک کرے گا۔ پاکستانی معیشت عالمی اداروں کی توقع سے زیادہ ترقی کررہی ہے پاکستان ابادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ پاکستان دنیا کے ساتھ تجارت کے لئے تیار ہے۔