تازہ تر ین

وسیم اکرم اور وقار یونس کے متنازع ٹویٹ پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل…. پرانی کہانیاں منظر عام پر

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ساتھی بولر وقار یونس کے طنز کا جواب دینے کے لیے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کا ہی سہارا لیا ہے۔وقار یونس کی جانب سے بدھ کو ایک ٹویٹ میں وسیم اکرم کو بڑھتی عمر اور یادداشت کی خرابی کی طعنہ دیا گیا تھا۔اس کے جواب میں وسیم اکرم نے ٹویٹ کی کہ ’دوست اپنے حقائق درست کرو اور اگر ہم ’عمر‘ کی بات کرنے لگیں گے تو تم جانتے ہو کہ اس کھیل میں تمہیں ہر بار ہرا سکتا ہوں۔‘تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئٹر پر یہ پیغام دینے کے کچھ دیر بعد وسیم اکرم نے یہ ٹویٹ حذف کر دی۔وقار یونس نے بدھ کو 18 برس قبل انڈین سپنر انیل کمبلے کے نئی دہلی میں قبل ایک ٹیسٹ اننگز میں 10 وکٹوں کے حصول کے حوالے سے وسیم اکرم کے ایک انٹرویو کے تناظر میں ان کے موقف کو غلط قرار دیا تھا۔اس انٹرویو میں وسیم نے بتایا تھا کہ کس طرح وقار یونس نے رن آو¿ٹ ہو کر انیل کمبلے کو 1999 میں نئی دہلی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں دس وکٹوں سے محروم رکھنے کی تجویز دی تھی۔وسیم کے مطابق اس پر انھوں نے کہا کہ ’کسی کے نصیب میں اگر لکھا ہوا ہے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں کمبلے کی آخری وکٹ نہیں بنوں گا۔ لیکن اس کے بعد میں ہی تھا جس نے کمبلے کو اپنی وکٹ تحفے میں دے دی۔’اس ٹویٹ کے جواب میں وقار یونس نے اپنے ساتھی بولر کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ: ‘ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔ وسیم بھائی شاید آپ کی عمر بڑھ گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain