لاہور(ویب ڈیسک) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک بگڑ جائے تو اسے ٹھیک کرنا بچوں کا کھیل نہیں عمران خان سیاست میں بچے ہیں اور ہم انہیں سیاست سکھائیں گے جب کہ عوام نے ووٹ نوازشریف کو دیئے اور فیصلہ عمران خان کریں ایسا کبھی نہیں ہوسکتا۔غوثیہ کالونی لاہور میں خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پورے خطے میں نواز شریف سے زیادہ باشعور اور تجربہ کارسیاست دان کون ہے لیکن عمران خان نے ہرفورم پر جھوٹ بولا یہ پاناما کے معاملے پر بھی جھوٹ بول رہے ہیں اور کوئی ثبوت نہیں لارہے، کبھی دھرنے دے دیتے ہیں توکبھی کفن پہن لیتے ہیں اور دنیا بھرمیں نوازشریف کی کرادر کشی کی گئی، اس شخص کی کردار کشی کی گئی جس نےملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موٹرویز بنائیں۔