تازہ تر ین

منہ کی بدبو ختم کرنیکا سب سے آسان طریقہ, دیکھئے ڈاکٹر نوشین عمران کی تازہ ترین تحقیق

شہد اور دار چینی دونوں روزمرہ غذا میں شامل کرنے کے کئی فوائد ہیں۔ دونوں کا الگ استعمال بھی اچھا ہے اور انہیں ملا کر استعمال کرنا کئی جسمانی مسائل سے چھٹکارا دے سکتا ہے۔ شہد اور دارچینی کی افادیت اب طبی اور سائنسی اعتبار سے بھی تسلیم کی جاتی ہے۔ نہ صرف حکمت بلکہ دنیا کے جدید ممالک میں نیوٹریشن یعنی غذائیت کے ماہرین بھی مریضوں کو شہد دار چینی اور کئی دوسری غذائی اشیاءکے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ کئی نیوٹریشن ایکسپرٹ کے مطابق اگر مناسب مقدار میں روزانہ لیں تو ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی نقصان دہ نہیں ہے۔ شہد اور دارچینی کے کئی غذائی نسخے امریکہ اور یورپ کے ماہر غذائیت بھی استعمال کے لئے دیتے ہیں۔ مثلاً
٭….شہد اور دار چینی پاﺅڈر کا مکسچر بنا لیں۔ اسے ناشتے میں ایک چمچ روزانہ لیں۔ سادہ کھالیں یا توس پر لگا کر کھائیں۔ اس سے کولیسٹرول کم ہوگا اور شریانوں میں سختی کم ہو جاتی ہے۔
٭….ایک کپ نیم گرم پانی میں دو چمچ شہد اور ایک چمچ دارچینی پاﺅڈر ڈال کر روزانہ کم ازکم ایک دفعہ لیں۔ اس سے جوڑوں کا درد کم ہو گا۔ جوڑوں میں سوزش ختم ہو گی۔ آرتھرائٹس اور گاﺅٹ کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ کوپن ہیگن یونیورسٹی کے نیوٹریشن ایکسپرٹ کے مطابق جب آرتھرائٹس کے دو سو مریضوں کو روزانہ ناشتے سے پہلے ایک کپ پانی میں ایک چمچ شہد اور آدھا چمچ دارچینی پاﺅڈر دیا گیا تو ایک ہفتے بعد 73 مریضوں کا درد بالکل ختم ہو گیا۔ ایک ماہ بعد تقریباً تمام مریضوں کے درد میں اتنی کمی ہو گئی کہ وہ بآسانی چلنے پھرنے لگے۔
٭….ایک کپ نیم گرم پانی، دو چمچ دارچینی پاﺅڈر، ایک چمچ شہد، روزانہ صبح شام لینے سے گردے اور مثانے کی انفیکشن اور پیشاب کی تکلیف ختم ہوتی ہے۔
٭….ہائی کولیسٹرول کے مریض کو ایک کپ گرم پانی میں دو بڑے چمچ شہد، تین چمچ دار چینی پاﺅڈر، ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک ڈال کر دیا گیا، صرف دو گھنٹے بعد اس کا کولیسٹرول لیول ایک درجہ کم ہو گیا۔
٭….سردی کے نزلہ زکام کھانسی میں ایک چمچ نیم گرم شہد میں چٹکی بھر دارچینی پاﺅڈر ملا کر تین سے چار دن صبح شام لیں تو کھانسی نزلہ زکام بند ناک ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
٭….دارچینی، کالا زیرہ کا قہوہ بنا کر شہد ملائیں، دن میں دو سے تین بار روزانہ لیں۔ ایک ماہ میں وزن کم ہوگا۔
٭….شہد اور دارچینی کے غرارے کرنے سے منہ کی بدبو دور ہوتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain