شارجہ(آئی این پی) پاکستان سپرلیگ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائیگا،جس میں اسلام آباد یونا ئٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شارجہ میں آمنے سامنے ہوں گی،پی ایس ایل میں ابھی تک کھیلے گئے میچوں میں پشاور زلمی کی ٹیم 4پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم دوسرے اورکراچی کنگز کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں (آج)بدھ کو ایک ہی میچ کھیلا جائے گا،اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمیکی ٹیم تین میچ کھیل کر چار پوائنٹس حاصل کرکے سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،لاہور قلندر دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،اسلام آباد یونائیٹیڈ دو پوائنٹس کےساتھ چوتھے اور کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔