تازہ تر ین

افغانستان میں دھماکے میں زخمی اماراتی سفیر چل بسے

افغانستان میں شدید زخمی ہونے والے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر ایک ماہ علاج کے بعد چل بسے۔یاد رہے کہ 10 جنوری کو جنوبی صوبے قندھار کے گورنر ہاو¿س میں ہونے والے بم دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔اماراتی وزارتِ صدارتی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پانچ اماراتی اہلکاروں کی موت کا سبب بننے والے ان دھماکوں میں زخمی امارات کے سفیر بھی جان کی بازی ہار گئے۔اماراتی خبر رساں ادارے کے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ محمد عبداللہ الکعبی نے اپنی جان انسانیت کے لیے قربان کی۔یاد رہے کہ دھماکا متحدہ عرب امارات کے سفیر کے قندھار میں گورنر ہاو¿س پہنچنے پر ہوا تھا، دھماکے میں صوے کے گورنر ہمایوں عزیزیہ بھی زخمی ہوئے تھے۔یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکعبی کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے حملے کو ’وحشیانہ عمل‘ قرار دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ افغانستان میں اماراتی فوجی دستے 2001 میں امریکا کی چڑھائی کے بعد تعینات کیے گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain