تازہ تر ین

فوجی عدالتوں کی مدت میں 3 سال توسیع بارے دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت نے فوجی عدالتوں میں مزید 3 سال کی توسیع مانگ لی ، مسودہ اپوزیشن کے حوالے ، پیپلز پارٹی نے اعتراض لگا کر مسودہ مسترد کر دیا، مسودے کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا۔ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے پارٹی رہنماﺅں کو بریفنگ دی۔ وزیر قانون زاہد حامد نے فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا جس کے مطابق فوجی عدالتوں کی توسیع 3 سال کیلئے کی جائیگی، دہشتگردی کو کسی مذہب یا مذہبی جماعت سے نہیں جوڑا جائیگا، بلکہ دہشتگرد کو دہشتگرد قرار دیکر کارروائی کی جائیگی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق نے بتایا کہ مسودے کیلئے شیریں مزاری شازیہ مری، ایس اے اقبال قادری ، زاہد حامد اور نعیمہ کشور پر مشتمل ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا اجلاس 22 فروری کو ہو گا۔ کمیٹی مسودے میں ممکنہ قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لے گی۔ قانونی مسودے کی کاپی تمام پارلیمانی رہنماﺅں کو بھی دی گئی ہے جو اپنے اپنے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد 27 فروری کو اجلاس میں مسودے پر اتفاق یا اعتراض سے آگاہ کرینگے ۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ اتفاق رائے کے بعد نئی ترمیم پارلیمنٹ سے منظور کرائی جائیگی۔ تا ہم پیپلز پارٹی نے اس مسودے کو مکمل طور پر نامنظور اور مسترد کر دیا ہے۔ نوید قمر کا کہنا ہے کہ مسودے میں پرانے قانون سے زیادہ سکتی برقی گئی ہے، کسی کو بھی دہشتگردی کی الزام میں اندر کیا جا سکتا ہے جو منظور نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع پر کسی نے اتفاق نہیں کیا تشکیل کردہ ذیلی کمیٹی مسودے میں مزید ترامیم تجویز کر سکتی ہے۔ حکومت خودبھی توسیع کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ مسودہ قانون کو حتمی شکل دینے کے لئے ذیلی کمیٹی بنا دی ہے جو 22 فروری تک اپنی سفارشات جمع کرائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کو سفارشات کی روشنی میں 21 ویں ترمیم میں ترامیم تجویز کی جائیگی جبکہ پارلیمانی رہنماﺅں کا اگلا اجلاس اب 27 فروری کو ہو گا، تمام رہنما مسودے پر مشاورت کریں ، 27 فروری کو حتمی حل نکل آئےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain