تازہ تر ین

پنجاب میں رینجرز بارے اہم بیان سامنے آگیا۔۔۔

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں خودکش بمبار افغانستان سے آیا، باجوڑ ایجنسی سے سہولت کار لایا، فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشتگردوں میں خوف پھیلا، توسیع دینے کی مکمل حمایت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث ملزموں کی نشاندہی ہوگئی ہے، لاہور بم دھماکے میں پیش رفت کرنے پر آئی جی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خود کش بمبار کا تعلق افغانستان سے تھا، وہیں اس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، میں یقین دلاتا ہوں شہداءکے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا، خود کش بمبار کو لانے والے کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے، حملہ آور خودکش جیکٹ بھی ساتھ لایا تھا، لاہورخود کش دھماکے کا سہولت کار انوار الحق گرفتار کر لیا گیا، دہشتگرد نیٹ ورک افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں کارروائیاں کرتاہے،گروہ کا مرکز افغانستان ہے، دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ کے پی میں دہشت گردی پر مجھے اتنا ہی صدمہ ہوا جتنا لاہور واقعے پرہوا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ لڑیں گے، سیاسی جماعت کے رہنما نے پنجاب حکومت اور پولیس پر تنقید کی،ایک سیاسی جماعت کے رہنما کا بیان پڑھ کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے فراموش کر دیا کہ دہشت گردی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، میں یقین دلاتا ہوں دہشتگردوں کو چن چن کر ماریں گے‘ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صاف پانی پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہٰذا اس پروگرام پر عملدر آمد کے ضروری امور کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ جنوبی پنجاب کی تحصیلوں میں اس پروگرام پر فوری عملدرآمد کرنے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جائیں اور آئندہ چند روز میں مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ہی بہت وقت ضائع ہو چکا ہے، اب ایک لمحے کی بھی تاخیر کی گنجائش نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چیف کمشنر پاکستان بوائز سکا¶ٹس ایسوسی ایشن و سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کی قیادت میں سکا¶ٹس کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی پنجاب اور سپیکر بلوچستان اسمبلی نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی- دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے اور یہ وقت اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کا ہے۔ قوم کو مل کر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے اور پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے تمام اکائیوں کو یکجا ہو کر آگے بڑھنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے اور ہمیں اتحاد و اتفاق کی قوت سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکا¶ٹنگ کے ادارے نے ماضی میں انتہائی فعال انداز میں کام کیا ، اس لئے اس ادارے کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زےر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں طلبا و طالبات میں لےپ ٹاپ کی تقسیم کے امور کا جائزہ لےاگےا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لےپ ٹاپ کی تقسےم کا پروگرام نوجوانوں کی تعلےم اورانہےں بااختےار بنانے کے حوالے سے اتنہائی اہمےت کا حامل ہے ۔ پنجاب حکومت کی لےپ ٹاپ سکےم سے لاکھوں طلباءو طالبات مستفےد ہورہے ہےں اور حکومت نے لےپ ٹاپ دے کرہونہار طلباءو طالبات کو ان کا حق دےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدےد ٹےکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے۔ رواں مالی سال ہونہار طلبا ءو طالبات کو میرٹ پر مزےد لےپ ٹاپ دےئے جائےں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain