تازہ تر ین

آرمی چیف کا حکم, جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی کے سربراہوں سمیت 100دہشتگردمارے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، ہنگو‘پشاور، لاہور (بیورو رپورٹ، نمائندگان) آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے دوران 100 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کاتعلق مختلف تنظمیوں سے ہے، 24 گھنٹے کے دوران کئے گئے آپریشنز میں متعدد دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشنز انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے، حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث نیٹ ورک کی تلاش میں پیشرفت جاری ہے، دہشتگردی کے واقعات کے رابطے سرحد پارسے تھے۔ کراچی میں 18دہشتگرد انجام کو پہنچے،پشاور کوئٹہ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں 20مارے گئے ،لاہور اور سرگودھا میں چار دہشتگرد ہلاک،کارروئیوں میں چار اہلکار بھی زخٰمی ہوئے، دہشت گردوں کے قبضے سے آٹو میٹک مشین گن اور بڑی مقدار میں گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد۔ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ایک گھنٹے کے دوران 18 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ کراچی میں منگھوپیر کے علاقے زیارت میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ مقابلے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے، دہشت گردوں کے قبضے سے آٹو میٹک مشین گن اور بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ترجمان رینجرز کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کا قافلہ سیہون میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے کے بعد واپس آ رہا تھا کہ کاٹھور کے قریب دہشت گردوں نے قافلے پر حملہ کردیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا، رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ رینجرزکی مزید نفری کاٹھور روانہ کردی گئی ہے۔اورکرزئی ایجنسی کے علاقہ غلوچینہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 6 شدت پسند ہلاک ہوئے جب کہ پشاور کے علاقے ریگی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔بنوں میں بھی تھانہ بگا خیل کے علاقے مروت کینال میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور افغانی و عراقی کرنسی بھی برامد ہوئی۔لاہور میں فیصل آباد بائی پاس کے قریب ریڈ کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ سرگودھا میں بھی پولیس اور سینڑل ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برامد کرلیا۔کوئٹہ کے نواحی علاقے درخشاں اسکیم میں ایف سی اور پولیس نے دہشت گردوں کے کمپانڈ پر چھاپہ مارا تو شدت پسندوں نے ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایف سی اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور کمپانڈ سے بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے 4 اہل کاروں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق مشن موڑ پر پولیس اہل کار وین میں پٹر ول بھروارہے تھے،اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے وین پر فائرنگ کردی۔حملے میں چاروں اہل کار اور پیٹرول پمپ کا ملازم شدید زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں پانچوں افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس اہل کاروں میں اے ایس آئی رحمت اللہ ، کانسٹیبل راشد ، کانسٹیبل نعمان اور ڈرائیور ارشاد شامل ہیں ۔گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے والے 2 دہشت گرد ناکے پر سیکورٹی فورسزز کی فائرنگ سے ہلاک اور ایک دہشت گرد زخمی بہی ہوا جسے اس کے ساتہی ہمراہ لے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم اور پستول برامد ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل میں پولیس وین پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد کو جاں بحق کر دیا تھا۔ پشاور میں صبح سویرے ریگی میں پاک فوج اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ سرگودھا میں مٹھہ معصوم کے قریب کارروائی میں 2دہشت گرد وں کو مار دیا گیا ، گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں ایف سی کے چھاپے میں بھی دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کے علاقہ لوئی شلمان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے دس ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق جماعت الااحرار سے تھا سکیورٹی فورسز نے بھاری توپ خانہ سے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقے لوہے شلمان میں پاکستان سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ایف سی اہلکار زخمی جبکہ 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شہر قائد میں علی الصبح رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 2 دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی کراچی کے امیر تھے۔ ذرائع کے مطابق ملک تصدق لشکر جھنگوی کراچی کا امیر تھا اور آصف چھوٹو، آصف رمزی نعیم بخاری کا قریبی ساتھی تھا۔ ملک تصدیق طویل عرسے سے عبادت گاہوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جماعت الاحرار کراچی کے امیر نوشاد عرف لالہ یونس عرف شمس ماما کے طور پر ہوئی ہے اور یہ دونوں دہشت گرد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ہنگو اور کزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈروں سمیت 6 شدت پسند مارے گئے جبکہ خود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ 4 شدت پسندوں کی لاشیں اورکزئی ایجنسی ہیڈکوارٹر ہنگو پہنچا دی گئی ہیں۔ پہلی مرتبہ دفتر خارجہ کی بجائے افغان سفارتخانے کے حکام کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا اور 76 دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کی فہرست دیدی گئی ہےاور مطالبہ کیاگیا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریں یا پکڑ کر پاکستان کے حوالے کریں تاکہ اپنے قانون کے تحت ان کیخلاف کارروائی کرسکیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کیا کہ سیہون شریف میں دھماکے کے بعد افغان حکام کے ساتھ سخت موقف اپنایا ہے اور ان افغان سفارتخانے کے حکام کو طلب کرکے اس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ مطلوبہ دہشتگردوں کے خلاف افغان حکومت کارروائی کرے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرے اگر وہ ایسا نہیں کرسکتے تو پھر ان دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے تاکہ پاکستان اپنے قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کرے۔خیال رہے کہ ممکنہ طور پر پہلی مرتبہ دفتر خارجہ کی بجائے پاک فوج نے افغان سفارتخانے کے حکام کوجنر ل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی طلب کیا ہے ۔یاد رہے کہ سیہون شریف دھماکے کے بعد افغان سفارتخانے کے حکام کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کے عوام کی حفاظت کیلئے ہے اور عوام کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور انٹیلی جنس ادارے دہشتگردوں کے نیٹ ورکس ختم کرنے کے سلسلے میں اہم کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔دوسری جانب، دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد پاک افگان سرحد مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ گزشتہ شب طورخم بارڈر کو بند کیا گیا تھا۔ پھر انگوراڈا کے علاقے میں بھی پاک افغان سرحد کو بند کر دیا گیا اور اب چمن کے مقام پر واقع باب دوستی کو بھی ہر قسم کی ا?مد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ یوں اب پاک افغان سرحد مکمل طور پر سیل ہو گئی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain