تازہ تر ین

دہشتگردوں کو ڈھونڈو, پکڑو, مار ڈالو, اعلیٰ سطح اجلاس میں بڑا اعلان

نوابشاہ، سیہون شریف، اسلام آباد، کراچی (نمائندگان خبریں) سیہون میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں، ہم اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس میں ہرصورت کامیاب ہوں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں، ہمیں دہشت گرد قوتوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا، یہ جنگ پاکستان کے عوام کی فتح کےساتھ ختم ہوگی۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔ سیہون شریف وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاﺅن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے، پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن عناصر کا ہر جگہ پوری قوت سے قلع قمع کریں، گزشتہ کئی برسوں سے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں، متحد رہ کرملک دشمن عناصر سے لڑنے کا وقت ہے، ہم اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ جنگ پاکستانی عوام کی فتح کےساتھ ختم ہوگی۔ وہ جمعہ کو یہاں سیہون شریف میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ امن و خوشحالی کی منزل پر ہرقوم کو ظلم و بربریت کا سامنا رہاہے،گزشتہ کئی برسوں سے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں ، متحد رہ کرملک دشمن عناصرسے لڑنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن عناصر کا پوری قوت سے قلع قمع کریں، یہ جنگ پاکستانی عوام کی فتح کےساتھ ختم ہوگی، جن کی وجہ سے ہم متحد ہیں ملک کی وہ مثبت اقدار ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ ہم اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ نے وزیراعظم نوازشریف کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالا اور مار ڈالا جائے گا۔ وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاﺅن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں تک پہنچنا ناگزیر ہے، سکیورٹی ادارے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے تمام ذرائع استعمال کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، دہشت گرد جہاں بھی ہیں انہیں ختم کیا جائے۔ سیہون شریف میں وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس ہوا ، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر محمد زبیر اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام شریک تھے۔ اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری سندھ نے وزیراعظم نواز شریف کو مزار پر کئے گئے سیکیورٹی اقدامات اور گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ امن و خوشحالی کی منزل پر ہرقوم کو ظلم و بربریت کا سامنا رہا ہے، ہم گزشتہ کئی برسوں سے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں ، ہماری ذمہ داری ہے کہ آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دیں، یہ متحد رہ کرملک دشمن عناصر سے لڑنے کا وقت ہے، یہ جنگ ہم اپنی اعلیٰ اقدار کے تحفظ کے لئے لڑ رہے ہیں، یہ جنگ ختم ہو گی اور اس میں ہماری فتح ہو گی، ہمیں متحد رکھنے والی مثبت اقدار ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ فوج اورسیکیورٹی ادارے دشمن کو نیست و نابود کردیں۔اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نواب شاہ پہنچے تو گورنر و وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اہم شخصیات نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ کے ہمراہ نوابشاہ اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ زخمیوں کی عیادت کے بعد سیاسی و عسکری قیادت سیہون میں واقع لعل شہباز قلندر کے مزار میں پہنچی جہاں جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اسپتال انتظامیہ نے وزیراعظم کو مریضوں کی صحت سے متعلق آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے عیادت کرنے کے ساتھ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ، وزیراعظم کو سہون شریف خود کش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان جمعہ کو وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں سندھ کے علاقے سہون میں صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور دہشتگردی کی ممکنہ کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اور اس کے سدباب کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءا للہ نے سانحہ لعل شہباز قلندر دربار کے متاثرین سے یک جہتی اور ہمدردی کے اظہار کے لئے پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس شفاءکا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے آواران دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن طٰحہٰ کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پی این ایس شفاءکے دورے کے دوران سانحہ سیہون کے زخمیوں کو بہتریں طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس غمناک واقعہ پر اپنے گہرے دُکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ نہتے اور معصوم عوام، خوتین اور بچوںکو نشانہ بنانے کی اس بر بریت کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں پاک بحریہ کے تمام افسران، جوان اور سویلینز قوم اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بعد ازاں، انہوں نے شہید کیپٹن طٰحہٰ کی نمازِ جنازہ ادا کی اور شہید کے والد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اس عظیم قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاک بحریہ اور پاک آرمی کے سینئر افسران سمیت سول اور ملٹری شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جان نکلسن سے رابطہ کر کے انہیں پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے امریکی کمانڈر جنرل نکلسن سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انھیں افغان حکام کو فراہم کی گئی دہشتگردوں سے متعلق فہرست سے بھی آگاہ کیا۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوتی ہے۔ فہرست میں شامل دہشتگرد طویل عرصے سے افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظٰیموں کی قیادت بھی افغانستان میں ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کرنا سرحد پار ہماری تحمل کی پالیسی کا امتحان ہے۔ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال ہونے کو روکا جائے آئندہ ایسے حملے برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے امریکی کمانڈر سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردوں کو تعاون اور مالی معاونت کے خاتمے میں کردار ادا کریں۔ اس موقع پر امریکی کمانڈر نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain