تازہ تر ین

ماریہ واسطی اور لیلیٰ واسطی پہلی بارایک ساتھ کام کریں گی

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ماریہ واسطی اور لیلیٰ واسطی پہلی بار سیریل میں ایک ساتھ کام کررہی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیلی ویژن کی ان مقبول اداکاراﺅں کو ہمایوں سعید پروڈکشن کی نئی سیریل”تم بن“کے اہم کرداروں میں کاسٹ کیا گیاہے جس کی ریکارڈنگ ان دنوں کراچی میں تیزی سے جاری ہے اور اس میں شہودعلوی،قوی خان اور نعمان مسعود سمیت دیگر بہت سے فنکار بھی کام کررہے ہیں۔سیریل کی ڈائریکٹرعالیہ امام ہیں جو کافی عرصے بعد کسی ڈرامے کی ڈائریکشن دے رہی ہیں۔ اس بارے میں ماریہ واسطی نے”خبریں“کوبتایا کہ”تم بن“کی کہانی بہت اچھی ہے جسے شائقین انجوائے کریں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سیریل میں ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ میںایک چینل کے لئے ڈرامہ سیریز”دھند“پروڈیوس کررہی ہوں جو ایک مسٹری سیریز ہے جس میں میراسٹاک کریکٹر ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماریہ واسطی اور لیلیٰ واسطی آپس میں کزن ہیں جنہیں شائقین پہلی بار کسی سیریل میں اکٹھے دیکھیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain